میکسیکو سٹی: میکسیکو کے دار الحکومت میکسیکو سٹی میں میٹرو ٹرین کے پٹری سے اترنے سے کم از کم ایک شخص کی موت اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ Train Accident
میکسیکو سٹی کی میئر کلاؤڈیا شین باؤم نے ٹویٹ کیا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے اور ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے چار افراد میں سے تین کو بچا لیا گیا ہے۔ Train Accident
حادثہ ہفتہ کی صبح میٹرو لائن 3 پر لا رضا اور پوٹریرو اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔میکسیکو سٹی کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور متاثرین کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی