ETV Bharat / international

Violence In Pakistan نو مئی پاکستان کی تاریخ کا 'سیاہ باب'، فوج

author img

By

Published : May 10, 2023, 9:28 PM IST

فوج نے کہا کہ عمران خان کے حامیوں نے فوج کے وسیع ہیڈ کوارٹر کے صدر دروازہ کو توڑ دیا اور فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ تاہم فوجی جوانوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ایک روز بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے پارٹی کارکنوں کے احتجاجی مظاہروں میں عسکری املاک اور تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے مسلح افواج نے بدھ کے روز کہا کہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں 'سیاہ باب' کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملٹری میڈیا ونگ نے کہا کہ 'نیب کے بیان اور قانون کے مطابق' عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس گرفتاری کے فوراً بعد ملک بھر میں فوج کی املاک اور تنصیبات پر حملے کیے گئے اور فوج مخالف نعرے لگائے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک طرف یہ شرپسند اپنے محدود اور خود غرضانہ مقاصد کے حصول کے لیے قوم کے جذبات بھڑکاتے ہیں اور دوسری طرف فوج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور یہ منافقت کی لاثانی مثال ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں منگل کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے ہزاروں حامی اور کارکنان ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے اور سیکڑوں مظاہرین نے راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔فوج نے کہا کہ عمران خان کے حامیوں نے فوج کے وسیع ہیڈ کوارٹر کے صدر دروازہ کو توڑ دیا اور فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ تاہم فوجی جوانوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔لاہور میں بھی فوجی چھاؤنی علاقے میں مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کور کمانڈر کی رہائش گاہ میں گھس گئی اور گیٹ اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں: Four Dead in Pakistan پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں چار افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.