ETV Bharat / international

Political Tension in Pakistan سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے پاکستان میں مارشل لا نافذ ہوسکتا ہے، جماعت اسلامی

author img

By

Published : Mar 26, 2023, 4:51 PM IST

حکمران اتحاد کے دوغلے پن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاکستان جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اقتدار میں آنے سے پہلے مہنگائی کی مخالفت کر رہے تھے لیکن اب خاموش ہیں اور آئین کی مسلسل پامالی کر رہے ہیں۔

پاکستان جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق
پاکستان جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق

لاہور: پاکستان جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کشیدگی کے باعث ملک میں مارشل لا نافذ ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت ملک پر بوجھ بن چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے احتجاج کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے سراج الحق کے حوالے سے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) انتخابات سے راہ فرار اختیار کرکے آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں'۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نگران پنجاب کی حکومت پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔ ان کے (نگران حکومت کے) بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ طویل عرصے تک رہیں گے۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ملک جمہوری عمل کے ذریعے وجود میں آیا ہے اور جمہوری طریقے سے ہی زندہ رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکسپریس ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ سنگین نتائج کی وارننگ دیتے ہوئے، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئین کو پامال کرنے والوں کی مخالفت کریں گے۔ حکمران اتحاد کے دوغلے پن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سربراہ جے آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اقتدار میں آنے سے پہلے مہنگائی کی مخالفت کر رہے تھے۔سراج الحق نے کہا مفت گندم کے آٹے کی لائنیں موت بیچ رہی ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون نے اطلاع دی ہے کہ بنیادی ضروریات کو جمع کرنے کی دوڑ میں پانچ غریب پہلے ہی مر چکے ہیں۔ سراج الحق نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت یہ جماعتیں اپنا پروٹوکول، مراعات، لگژری گاڑیاں اور کوٹھیاں چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.