ETV Bharat / international

Train Station Attack in Nigeria نائیجیریا میں بندوق برداروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنایا - نائیجیریا میں ٹرین اسٹیشن پر حملہ

جنوبی نائجیریا کی ایدو ریاست میں بندوق برداروں نے اگوئے بین ریلوے اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران 32 لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا لیکن ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ terror attack on Nigerian train station

نائیجیریا میں بندوق برداروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنایا

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 10:48 AM IST

لاگوس: جنوبی نائجیریا کی ایدو ریاست میں بندوق برداروں نے ایک ٹرین اسٹیشن پر دھاوا بول کر 31 مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بندوق برداروں کے ایک گروپ نے ہفتے کی شام اگوئے بین ریلوے اسٹیشن پر دھاوا بولا، ہوا میں کچھ فائرنگ کی اور پڑوسی ریاست ڈیلٹا کے شہر واری جانے والے مسافروں کو اغوا کر لیا۔ ترجمان کرس نیہیکھرے نے اتوار کو ریاستی راجدھانی بینن سٹی میں صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی طور پر 32 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا لیکن ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نیہیکھرے نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے فرار ہونے والے بندوق برداروں اور اغوا شدہ متاثرین کی تلاش میں اسٹیشن کے ارد گرد جھاڑیوں میں تلاش کرنا شروع کر دی تھی۔ Many people missing after Nigeria Train Station Attack

یہ بھی پڑھیں: Nigeria Mosque Attack نائجیریا میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.