ETV Bharat / international

Bangladesh Road Accident بنگلہ دیش میں ایمبولینس اور ٹرک کے ٹکرانے سے چھ افراد ہلاک - بنگلہ دیش میں ایمبولینس ٹرک ٹکر

بنگلہ دیش کے ضلع شریعت پور میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ایمبولینس اور ٹرک کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ ambulance Crashes into Truck in Bangladesh

بنگلہ دیش میں ایمبولینس اور ٹرک کے ٹکرانے سے چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 11:48 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 101 کلومیٹر جنوب میں واقع ضلع شریعت پور میں منگل کی علی الصبح ایمبولینس اور ٹرک کے ٹکرا جانے سے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ فائر سروس اور سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم میاں نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 20 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ کی طرف جانے والی ایمبولینس گھنے کہرے کی وجہ سے سی این جی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور سمیت تمام 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں مریض اور ایمبولینس کے ڈرائیور اور ایک دیگر شامل ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں تباہ شدہ ایمبولینس سے لاشیں نکالنے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کرنی پڑی۔ خراب سڑکوں، ناقص گاڑیوں، نااہل ڈرائیوروں کے ذریعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور محکمہ ٹریفک کی جانب سے مناسب نگرانی کی کمی کے سبب بنگلہ دیش میں سڑک حادثات میں اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ مقامی تنظیم بنگلہ دیش پیسنجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ملک بھر میں 7,617 سڑکوں، ریلوے اور آبی گزرگاہوں کے حادثات میں کل 10,858 افراد ہلاک اور 12,875 دیگر زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Accident: بنگلہ دیش میں سڑک حادثے پر چینی کنٹریکٹر کے خلاف معاملہ درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.