مالے: مالدیپ نے منگل کو اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اچھی دوستی کا ہی نتجہ ہے جس کے فوائد حاصل ہو رہے ہیں اور تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ مالدیپ کے وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب میں بھارت کے ہائی کمشنر منو مہاور نے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو 100 ملین امریکی ڈالر کا ایک علامتی چیک بھی سونپا۔ Maldives thanks India for aid
ایک ٹویٹ میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے لکھا، "سو ملین امریکی ڈالر کی بروقت اور فراخدلانہ مالی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ، یہ واقعی ہمارے تعلقات کی مضبوطی ہے جو باہمی ترقی اور تعاون کو قابل بناتی ہے اور مالدیپ بھارت تعلقات کی توثیق کرتی ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی شراکت داری ایک دوسرے کی فلاح و بہبود اور مفادات کے لیے حقیقی تشویش سے نشان زد ہے۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت مالدیپ کو مدد فراہم کرنے میں قابل اعتماد اور ثابت قدم ہے۔ حکومت ہند نے اقتصادی چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے مالدیپ کی حکومت کو 100 ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد کی ہے۔
تقریب میں مالدیپ کے وزیر خزانہ ابراہیم امیر نے بھی شرکت کی۔ ممبران پارلیمنٹ، ہائی کمشنرز، وزارت خزانہ کے سینئر حکام، مالدیپ میں ہندوستانی ہائی کمیشن اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔