ETV Bharat / international

Pakistan New Army Chief نئے آرمی چیف کی تقرری پر پاکستان کے صدر کی بھی مہر

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 7:01 PM IST

Updated : Nov 24, 2022, 7:15 PM IST

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فوج کے اعلیٰ عہدے کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر ہو گئے ہیں۔ Pakistan new Army chief

Lt Gen Asim Munir
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر

پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فوج کے اعلیٰ عہدے کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد جنرل عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف بن گئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر ہو گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف منتخب کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کی تھی۔ Pakistan new Army chief

جس کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فوج کے اعلیٰ عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پاک فوج میں اہم عہدوں پر تعیناتی سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر صدر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آئینی امور بھی گفتگو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Pakistan's New Chief of the Army Staff سید عاصم منیر کو پاکستان کا اگلا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

Pak New Army Chief نئے آرمی چیف کی تقرری کے سلسلہ میں پاک صدر کی عمران خان سے ملاقات

قبل ازیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ فوج کے اعلیٰ عہدوں کی تعیناتی کی سمری صدر عارف علوی کے پاس چلی گئی ھے، اب عمران خان کا امتحان ھے کہ وہ وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ھے یا متنازعہ، صدر علوی کی بھی آزمائش ھے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کرینگے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پے۔انھوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ھے۔

Last Updated : Nov 24, 2022, 7:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.