ETV Bharat / international

Sri Lanka Local Bodies Elections سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی - سری لنکا الیکشن کمیشن

سری لنکا میں 25 اپریل کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو سری لنکا الیکشن کمیشن نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ Local Bodies elections in Sri Lanka postponed

سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 9:47 AM IST

کولمبو: سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز مقامی بلدیاتی کونسل کے انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ کمیشن کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سمن سری رتنائیکے نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا ہے کہ انتخابات کب ہوں گے۔ کمیشن جلد ہی سیاسی جماعتوں کے سکریٹریوں سے بات کرے گا اور پھر ان کے نمائندوں سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرے گا۔ واضح رہے کہ بلدیاتی کونسل کے انتخابات پہلے 9 مارچ کو ہونے والے تھے لیکن ٹریژری کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے 25 اپریل کو شیڈول کر دیا گیا۔ سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات چار سال میں ایک بار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Protest in Sri Lanka سری لنکا میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بیس سے زائد مظاہرین زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ برس اقتصادی بحران کے باعث مارچ میں بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔ چار سال کی مدت کے لیے 340 مقامی کونسلوں میں نئی ​​انتظامیہ کے لیے انتخابات ہونے ہیں۔ واضح رہے کہ فروری 2023 میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کو لے کر مظاہرہ کیا گیا۔ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تقریباً بیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں صدر رانیل وکرم سنگھے پر الزام لگا رہی ہیں کہ وہ شکست کے خوف سے انتخابات نہ کرانے کے لیے ریاستی عہدیداروں اور الیکشن کمیشن کو متاثر کر رہے ہیں۔ گزشتہ فروری کے آغاز میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ ملک میں موجودہ معاشی بحران سے متعلق متعدد وجوہات کی بنا پر 9 مارچ کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.