لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اپنے افسران کے لیے 308 نئی کاریں خریدی ہیں جن میں سے 122 گاڑیاں پنجاب بھر کے سول ججو ںمیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈان کو موصول دستاویز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈائریکٹر جنرل نے راولپنڈی، بہاولپور، گجرات، لاہور، منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راجن پور، راول پنڈی، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ وہ 2016 میں الاٹ کی گئی سرکاری گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ Lahore High Court Purchase new cars
لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ ماہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک لاہور کی پرنسپل سیٹ پر 53ہزار 955، ملتان میں 24 ہزار 174، بہاولپور میں 11ہزار221 اور راولپنڈی بینچ میں 6ہزار412 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے اسی عرصے کے دوران 16 لاکھ سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا تاہم اسی عرصے کے دوران سول اور سیشن عدالتوں میں 11 لاکھ 60 ہزار نئے مقدمات دائر کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: First woman Supreme Court judge in Pakistan: عائشہ ملک کو پاکستان سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے کی سفارش
دستاویز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورت نے 308 نئی خریدی گئی سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل گاڑیوں میں سے 122 گاڑیاں سنیارٹی کی بنیاد پر ان سول ججز کو الاٹ کرنے کی اجازت دی ہے جن کے پاس اس وقت سوزوکی کلٹس ماڈل 2016 کی سرکاری گاڑیاں ہیں۔ تمام سول ججوں سے سابقہ الاٹ شدہ گاڑیاں اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں/سینئر سول ججوں کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے۔
یو این آئی