ETV Bharat / international

Kyrgyzstan bans TikTok بچوں کی تربیت پر منفی اثرات کا خدشہ، کرغزستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد - ٹک ٹاک

کرغزستان نے بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دیا ہے۔ کرغزستان کی وزارت ثقافت و انفارمیشن نے کہا کہ اس پلیٹ فارم میں ایسے یوزر کنٹرولز موجود نہیں جن سے بچوں کو ممکنہ نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔

Tik Tok banned in Kyrgyzstan
بچوں کی تربیت پر منفی اثرات کا خدشہ، کرغزستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:42 PM IST

بشکیک: وسطی ایشیائی ملک کرغزستان نے مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کرغزستان کی جانب سے یہ فیصلہ مختلف اداروں کی جانب سے درخواست پر کیا گیا۔ ان اداروں کا کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما اور مجموعی شخصیت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کرغزستان کی وزارت ثقافت، انفارمیشن، اسپورٹس و یوتھ پالیسی کی جانب سے کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد وزارت اس نتیجے پر پہنچی کہ پلیٹ فارم میں ایسے یوزر کنٹرولز موجود نہیں جن سے بچوں کو ممکنہ نقصان دہ مواد تک رسائی سے روکا جا سکے۔بیان کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے صارفین کی عمر کی تصدیق کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک صارفین کو مختصر ویڈیوز کی ورچوئل دنیا میں لے جانے والی ایپ ہے اور کچھ افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں موجود ویڈیوز کی نقل کرنے کے لیے زندگی کو خطرے میں ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے مواد سے نوجوان نسل کی جذباتی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے اب تک ٹک ٹاک کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کئی امریکی ریاستیں، برطانیہ، کینیڈا، بیلجئم، یورپی یونین کمیشن اور پارلیمنٹ نے ملازمین کے کام کے لیے استعمال ہونے والی تمام ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ وہیں کینیڈا، بلجیئم اور دیگر ممالک نے بھی اس ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.