ETV Bharat / international

امیر کویت شیخ نواف آل صباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے - امیر کویت شیخ نواف آل صباح کا انتقال

Kuwait emir Sheikh Nawaf Al Ahmad Al Sabah dies at 86 کویت کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔ یہ اطلاع العربیہ اردو نے دی۔

امیر کویت شیخ نواف آل صباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 10:22 PM IST

کویت سٹی: کویت کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ہفتے کے روز انتقال کر گئے۔ یہ اطلاع العربیہ اردو نے دی۔ العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’’کویت کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم ریاست کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات پر سوگوار ہیں۔" سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان سے پہلے اپنا باقاعدہ پروگرام بند کر دیا تھا اور قرآنی تلاوت کی نشریات کو تبدیل کر دیا تھا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی 'کونا' کے مطابق نومبر میں شیخ نواف کو "صحت کے ہنگامی مسائل کی وجہ سے" ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس میں ان کی بیماری کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بعد میں ان کی صحت کو مستحکم حالت میں قرار دیا گیا۔ 86 سالہ بزرگ رہنما کو ستمبر 2020 میں اپنے سوتیلے بھائی شیخ صباح الاحمد الجابر آل صباح کی وفات کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ امیر کے طور پر اپنی تقرری سے پہلے، شیخ نواف 2006 سے کویت کے ولی عہد تھے۔ شیخ نواف اس سے قبل کویت میں مختلف عہدوں پر 50 سال سے زائد مدت کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ڈرون حملے میں الجزیرہ کا کیمرہ مین ہلاک، نمائندہ ویل داہدوہ زخمی

1994 سے 2003 تک شیخ نواف کویتی نیشنل گارڈ کے نائب سربراہ رہے۔ اسی سال انہیں وزیر داخلہ اور کویت کا پہلا نائب وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ کویت کے آئین کے تحت، امیر اور ولی عہد کی جانشینی روایتی طور پر صرف مبارک الصباح کی اولاد تک محدود ہے۔ اس وقت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے موجودہ ولی عہد ہیں۔ شیخ نواف کی وفات کے بعد کویت نے ابھی تک باضابطہ طور پر امیر کے جانشین کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.