ETV Bharat / international

Kim Jong Un in Russia امریکہ کی شمالی کوریا سے روس کو اسلحہ فروخت نہ کرنے کی اپیل - شمالی کوریا سے اپیل

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے لیے منگل کے روز نجی ٹرین کے ذریعے روس پہنچے۔ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں کہ پیانگ یانگ انتظامیہ، روس کو اسلحے کی فراہمی یا اسلحے کی فروخت نہ کرنے سے متعلقہ یقین دہانیوں پر کاربند رہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 12, 2023, 8:42 PM IST

واشنگٹن: شمالی کوریا کے لیڈر' کِم جونگ اُن' روس پہنچ گئے ہیں۔ روس میں ان کے بین الوفود اور دو طرفہ مذاکرات متوقع ہیں۔ اس دوران امریکہ انتظامیہ نے 'کِم جونگ اُن' سے اپیل کی ہے کہ "ماسکو کے ہاتھ اسلحے کی فروخت نہ کی جائے"۔ وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کی ترجمان آڈریئن واٹسن نے یونہاپ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "کِم پوتن مذاکرات میں ایک بڑے پیمانے کا اسلحہ سمجھوتہ ایجنڈے پر آ سکتا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہم شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں کہ پیانگ یانگ انتظامیہ، روس کو اسلحے کی فراہمی یا اسلحے کی فروخت نہ کرنے سے متعلقہ یقین دہانیوں پر کاربند رہے"۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ کِم، پوتن کے ساتھ اسلحے کے سمجھوتہ کے لئے روس کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن پرائیوٹ ٹرین میں ماسکو پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو لے جانے والی نجی ٹرین سرحد عبور کر کے روس میں داخل ہو گئی ہے، کِم اتوار کی رات دیر گئے پیانگ یانگ سے روانہ ہوئے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق کِم اپنے ایک وفد کے ساتھ روس آئے ہیں جن میں ان کے وزیر دفاع، دو اعلیٰ جرنیلوں اور جنگی ساز و سامان کی صنعت کے شعبے کے ڈائریکٹر شامل ہیں۔ جب کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن مشرقی اقتصادی فورم کے لیے ولادی ووستوک میں ہیں اور توقع ہے کہ وہ منگل کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کم جونگ اُن ایسٹرن اکنامک کانفرنس میں شرکت کرنے آئے ہیں، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر پوتن کی شمالی کوریا سربراہ سے ملاقات ہو سکتی ہے، ضرورت ہوئی تو دونوں رہنما ون آن ون ملاقات کریں گے۔ کریملن کے مطابق یہ ملاقات آئندہ دنوں میں ہوگی لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ملاقات کہاں ہو سکتی ہے۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات پر نظر رکھیں گے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.