کیف: یوکرین کے یورو-اٹلانٹک انٹیگریشن کے انچارچ وزیر اور نائب وزیر اعظم اولہا اسٹیفنیشینا نے پیر کے روز کہا کہ 11-12 جولائی کے سربراہی اجلاس میں ناٹو کے کم از کم 15 رکن ممالک کی طرف سے فوجی اتحاد میں کیف کی شمولیت پر حمایت کرنے کی امید ہے۔ یوکرین کے اخبار ڈیزرکالو ٹایزنیا نے اسٹیفنیشینا کے حوالے سے کہا کہ اگر ہم 30 نکاتی پیمانے پر یا 31 نکاتی پیمانے پر فیصلہ کرتے ہیں، تو ایسے کم از کم 15 ممالک ہیں جو اس طرح کے فیصلے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں"۔
یہ سوال زیر بحث نہیں ہے کہ آیا وہ یوکرین کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں- تمام ممالک یوکرین کی حمایت کرتے ہیں۔ تمام ممالک نے بے مثال تاریخی اور سیاسی فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناٹو کے یوروپی رکن ممالک کی اکثریت نے اتحاد میں یوکرین کی ممکنہ رکنیت کی حمایت کی ہے کیونکہ یہ اقدام سکیورٹی گارنٹی کے لیے ضروری تھا۔
گزشتہ ہفتے، ناٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے کہا تھا کہ ونیئس سربراہی اجلاس سے پہلے رکن ممالک 31 رکنی گروپ میں شمولیت کے لیے یوکرین کو باضابطہ دعوت بھیجنے کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہيں۔ ناٹو کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین کب اس اتحاد میں شامل ہو گا اس کی صحیح تاریخ بتانا ممکن نہيں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ فوجی تنازع ختم ہونے تک یوکرین کی رکنیت پر بات نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
اتحادیوں نے 2008 میں بخارسٹ میں ناٹو کے سربراہی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوکرین مستقبل میں ناٹو کا رکن بن جائے گا، لیکن کیف کی درخواستوں کے باوجود اسے مخصوص تاریخ کا ٹائم فریم دینے سے انکار کیا ہے۔ یوکرین میں روس کی فوجی مہم کے آغاز کے بعد یوکرین نے ستمبر 2022 میں ناٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دی تھی۔ (یو این آئی)