آستانہ: قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے ملک کے مشرقی حصے میں لگنے والی بھیانک آگ کی زد میں آکر ہلاک 14 جنگلات کے کارکنوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے 12 جون کو قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملک کے مشرقی علاقے ابائی میں بٹ پیف جنگل میں آسمانی بجلی گرنے کے جمعرات کو آگ لگ گئی۔ موقع پر مشینری کی عدم دستیابی کے باعث فائر فائٹرز آگ پر جلد قابو نہ پاسکے۔ آگ لگنے سے 14 جنگلات کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قاسم جومارت توکایف نے ابائی میں مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، 'میں اس پیر کو قومی سوگ کا اعلان کرتا ہوں۔ ہلاک ہونے والوں کو یاد کرتے ہوئے ہم آپ کے ساتھ غم منائیں گے۔ میں آپ سے مضبوط اور پرسکون رہنے کی درخواست کرتا ہوں۔
قاسم جومارت توکایف نے جنگل کی آگ کو پورے ملک کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو سرکاری امداد فراہم کرانے کا وعدہ کیا۔ ایمرجنسی سروسز کی رپورٹس کے مطابق آگ نے 60 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مختلف محکموں کے 1000 سے زائد ماہرین، 200 سے زائد یونٹس کے آلات اور 11 ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتہ کو اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Halloween Stampede at Seoul ہالووین بھگدڑ میں ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی، صدر نے قومی سوگ کا اعلان کیا
یو این آئی