کولمبیا: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے نیویارک شہر میں کولمبیا یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا۔ کولمبیا یونیورسٹی لائبریری میں انہوں نے ہندوستانی دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول نچھاور کیے اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ Justice Ramana on Statue of Ambedkar in Columbia۔ جسٹس این وی رمنا نے یونیورسٹی میں اسکالرز لائین علاقہ کا دورہ کیا اور مختلف تفصیلات حاصل کیں۔
کولمبیا ہی میں ایک دوسرے پروگرام میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کہا ہے کہ تلگو صرف ایک زبان نہیں ہے، یہ ایک طرز زندگی اور تہذیب ہے، جسٹس رمنا نے نیو جرسی، امریکہ میں تلگو کمیونٹی آف نارتھ امریکہ کے زیر اہتمام میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں شرکت کی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں تلگو لوگوں میں سے ایک ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں تقریباً 7 لاکھ تلگو زبان بولنے والے ہیں۔ یہاں رہنے والوں کے عزم کو دیکھتے ہوئے انہیں یقین ہے کہ تلگو قوم کا مستقبل محفوظ ہے۔ Justice Ramana Showered Flowers on the Statue of Ambedkar at Columbia University
جسٹس این وی رمنا نے کہا کہ ان کا تعلق کسان خاندان سے ہے اور وہ ملک کے چیف جسٹس کے عظیم عہدہ تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قانونی پیشے میں اعلیٰ مقام تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ استقامت کے ساتھ ساتھ والدین کے آشیرواد کی وجہ سے وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ہماری زبان اور ثقافت کو فراموش کر دیا گیا تو اس نسل کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جج سیاسی خیالات سے قطع نظر کام کرتے ہیں۔ عدلیہ میں ملازمتیں تیزی سے پر کی جا رہی ہیں۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: