ETV Bharat / international

Jordanian MP Arrested by Israel اسرائیل نے اردن کے رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کر لیا - اردن اور اسرائیل

اسرائیل نے اردن کے رکن پارلیمنٹ عماد العدوان کو اسلحہ اور سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ عماد العدوان اردنی پارلیمنٹ کی فلسطین کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور وہ حماس کی تعریف کرنے اور صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کرنے کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے اسرائیلی نشانے پر بھی تھے۔

Jordanian MP
اردن کے رکن پارلیمنٹ عماد العدوان
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 12:51 PM IST

تل ابیب: اردن کے ایک رکن پارلیمنٹ کو اردن اور اسرائیل کے درمیان ایلنبی کراسنگ پر اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے سونا اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت اردن کے رکن پارلیمنٹ عماد العدوان کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کی گرفتاری مبینہ طور پر خفیہ جانکاری کی بنیاد کی گئی ہے۔ اردنی رکن پارلیمان خلیل عطیہ نے اسرائیلی حکام سے انھیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

عمان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی رات ایک اردنی قانون ساز کو اسرائیل نے سینکڑوں ہتھیار اور بھاری مقدار میں سونا اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اردنی میڈیا نے اتوار کو بتایا کہ قانون ساز، جس کی شناخت عماد العدوان کے نام سے ہوئی ہے، انھیں ایلنبی برج سرحدی کراسنگ عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جو فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام شہر جیریکو سے تقریباً پانچ کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

اردن وزارت کے ترجمان کے مطابق حکام اس کیس کی پیروی کر رہے ہیں تاکہ صحیح صورتحال کا پتہ لگایا جا سکے اور اسے جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ ورلڈ اسرائیل نیوز نے رپورٹ کیا کہ عدوان حماس کی تعریف کرنے اور صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کرنے کے لیے اسرائیلی نشانے پر تھے۔ جبکہ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہودیہ اور سامریہ کے فلسطینی علاقے غیر قانونی ہتھیاروں سے بھر گئے ہیں جن میں ہمسایہ ملک اردن سے اسمگل کی جانے والی بندوقیں بھی شامل ہیں۔تازہ ترین واقعے سے اردن اور یہودی ریاست کے درمیان کشیدہ تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ ماریو کے مطابق اردنی رکن پارلیمنٹ خلیل عطیہ نے العدوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں شاہ عبداللہ دوم نے فلسطینی صدر محمود عباس سے کہا تھا کہ ہر مسلمان کو یروشلم میں اسرائیلی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.