ٹوکیو: جاپان کے میازاکی پریفیکچر میں برڈ فلو کے نئے قہر کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ مرغیاں ماری جائیں گی۔ وزارت زراعت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس نےبتایا کہ اس بیماری کا شبہ پیر کو اس وقت ہوا جب کاوامنامی شہر میں ایک انڈے کے فارم میں کارکنوں کو مردہ مرغیاں ملی تھیں۔ بعد میں برڈ فلو کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی۔Japan to Kill about One Lakh Chickens
حکام نے پھیلنے والی جگہوں کے ارد گرد تین کلومیٹر کے دائرے میں مرغیوں اور انڈوں کی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ 10 کلومیٹر کے دائرے سے باہر مرغیوں اور انڈوں کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال ہجرت کرنے والے پرندے معمول سے پہلے واپس آئے ہیں اور یہ انفکشن تمام خطوں میں تیزی سے پھیل رہا تھا۔ پہلے ہی زیادہ مہنگائی ہونے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث انڈوں کی قیمت برڈفلو کے بعد 29 سال کے عروج پر پہنچ گئی ہے۔جاپان میں ایویئن انفلوئنزا کا پہلا کیس اکتوبر 2022 میں سامنے آیا تھا۔ جاپان کی وزارت زراعت کے مطابق، برڈ فلو کے پھیلاؤ کے درمیان گرواٹ کی شروعات کے بعد سے ملک میں ریکارڈ ایک کروڑ 80 ہزار مرغیاں ماری گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Bird flue: انسانوں میں برڈ فلو کے H10N3 اسٹرین کا پہلا معاملہ
یواین آئی