ETV Bharat / international

یکم جنوری کو جاپان میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 232 تک پہنچی - جاپان میں زلزلے

Japan earthquake death toll یکم جنوری کو جاپان کے اشیکاوا پریفیکچر کو تباہ کرنے والے 7.6 شدت کے مہلک زلزلے میں کم از کم 232 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

232 confirmed dead in Jan 1 Japan earthquake
یکم جنوری کو جاپان میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 232 تک پہنچی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 17, 2024, 4:59 PM IST

ٹوکیو: مقامی حکام کے مطابق وسطی جاپانی صوبہ اشیکاوا میں آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بدھ کے روز بڑھ کر 232 ہو گئی۔ حکومت کے مطابق، تازہ ترین اعداد و شمار مقامی وقت صبح 9 بجے تک سامنے آئے، جن میں وجیما شہر میں مزید 10 ہلاکتوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں وجیما مارننگ مارکیٹ کے آس پاس میں درج کی گئیں۔

وجیما مارننگ مارکیٹ گزشتہ ہفتہ سے ہی بڑے پیمانے پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لاپتہ افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے اور وجیما شہر میں 17 افراد اور سوزو شہر میں چار افراد یعنی کل 21 افراد لاپتہ ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، رہائش مکانات کے نقصان کی تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 22,374 تک پہنچ گئی ہے، اور اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ متاثرہ عمارتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا کیونکہ مزید جائزے کی کارروائی جاری ہے۔ قومی خبر رساں ایجنسی کیوڈو کی رپورٹ کے مطابق، وجیما اور سوزو شہروں میں، نقصانات اب بھی "بے شمار" بیان کیا گیا ہے، جہاں حقیقی صورتحال اب بھی غیر واضح ہے۔

یکم جنوری کو آنے والا زلزلہ، جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 2016 کے بعد ملک میں 100 سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے والا پہلا زلزلہ ہے، جس میں 276 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.