ETV Bharat / international

EU-Indo-Pacific Ministerial Meeting جے شنکر نے آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے جن وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی۔ ان میں لاطویا کے ایڈگر رینکیوکس، آسٹریا کے الیگزینڈر شالن برگ، لیتھوانیا کے گیبریلیئس لینڈسبرگس، فرانس کی کیتھرین کولونا، بیلجیئم کے ہادجا لہبیب سمیت بلغاریہ کے ایوان کونڈوف شامل تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 14, 2023, 3:45 PM IST

نئی دہلی/اسٹاک ہوم: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں منعقدہ یوروپی یونین-انڈو پیسفک وزارتی اجلاس سے الگ آٹھ ممالک لاطویا، آسٹریا، فرانس، بیلجیم، رومانیہ، قبرص اور بلغاریہ اور لتھوانیا کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جن وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی ان میں لاطویا کے ایڈگر رینکیوکس، آسٹریا کے الیگزینڈر شالن برگ، لیتھوانیا کے گیبریلیئس لینڈسبرگس، فرانس کی کیتھرین کولونا، بیلجیئم کے ہادجا لہبیب، بلغاریہ کے ایوان کونڈوف، رومانیہ کے بوگڈان اوریسکو اور قبرص کے کونسٹنٹینوس کومسنٹینوس شامل تھے۔

ٹویٹس کی ایک سیریز میں ہندوستانی وزیر خارجہ نے آٹھ ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا۔ لیٹوین وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا، 'ہم نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور یوکرین کے تنازع کے نتائج کے بارے میں بات کی۔ اس کے علاوہ کثیر الجہتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔'

انہوں نے آسٹریا کے الیگزینڈر شالنبرگ کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں یوکرین تنازعہ اور ہند-بحرالکاہل پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقوں نے نقل و حرکت اور نقل مکانی کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا، 'جولائی میں باسٹیل ڈے کی تقریبات کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے والے فرانس کے دورے پر بات چیت کی اور فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے ساتھ ملاقات میں ہند-بحرالکاہل اور ٹی-20 پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے لتھوانیائی ہم منصب گیبریلیئس لینڈسبرگس کے ساتھ ملاقات میں دونوں نے دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سیاسی واقعات پر یورپ کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔ بیلجیئم کے وزیر ہادجا لہبیب کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔بلغاریہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کے حوالے سے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ "بلغاریہ کے وزیر خارجہ ایوان کونڈوف کے ساتھ خطے اور اس کے عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمارے بڑھتے ہوئے دوطرفہ اور کثیر جہتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے رومانیہ کے ہم منصب بوگڈان اوریسکو کے ساتھ اپنی ملاقات پر، ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ گزشتہ سال یوکرین سے ہندوستانی طلباء کے انخلاء کے دوران رومانیہ کی حکومت کی مدد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں نے دفاع اور توانائی کے تعاون پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے قبرصی وزیر خارجہ کونسٹنٹینوس کومبوس کے ساتھ اپنی ملاقات پر کہا "ہم نے نقل و حرکت اور سیاحت پر مزید دو طرفہ مشغولیت کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔'

یہ بھی پڑھیں: S Jaishankar On Terrorism دہشت گردی کے خطرے کا بلا تفریق انسداد ہو، ایس جے شنکر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.