روم: اٹلی میں جمعرات کو چاقو سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور آرسنل کے فٹبالر پابلو ماری سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اطالوی شہر میلان کے مضافات میں ایک سپر مارکیٹ کے اندر پیش آیا۔Italy stabbing
پولیس کے ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ایک ذہنی طور سے معذور شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے اور چار افراد شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں دہشت گردی کے کسی منصوبے کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Canada mass stabbing attacks کینیڈا میں چاقو کے حملوں میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی
قابل ذکر ہے کہ آرسنل کے کھلاڑی پابلو ماری بھی شاپنگ مال میں ہوئے حملے کا بھی نشانہ بنے۔ ماری ان پانچ لوگوں میں شامل تھی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے آرسنل کے مینیجر میکل ایٹرٹا نے کہا ہے کہ ماری بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماری اس وقت اپنے ایک رشتہ دار سے رابطے میں ہے اور وہ ٹھیک ہے، اسے کوئی شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔