روم: اٹلی کی وزراء کونسل نے ایمیلیا-روماگنا علاقے میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ایک جامع ہنگامی امدادی پیکج کو منظوری دے دی ہے۔ وزراء کی کونسل نے کہا کہ خطے میں شدید بارشوں کے ایک ہفتے بعد منظور ہونے والا یہ پیکیج 2 ارب یورو (2.2 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے اور اس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ آبادی اور کمپنیوں کو ریلیف اور مدد فراہم کرنا ہے۔ ہنگامی مرحلے سے ابرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔ یہ پیکج اٹلی میں کسی قومی آفت کے لیے اب تک کے سب سے بڑے پیکجوں میں سے ایک ہے۔ ایمیلیا- روماگنا میں، یکم مئی کو شدید بارشیں شروع ہوئیں اور سب سے زیادہ نقصان 16 اور 17 مئی کو ہوا، جب اس علاقے میں 36 گھنٹے کی مدت میں چھ ماہ کی بارش ہوئی۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم 14 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔
تخمینہ لگایا گیا ہے کہ سیلاب نے خطے کے بنیادی ڈھانچے، صنعت اور زرعی خوراک کے شعبے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کو کہا کہ متاثرہ علاقے کے لیے مزید امداد بعد میں آ سکتی ہے۔ محکمہ شہری تحفظ کے مطابق 280 سے زیادہ لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے، 200 سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور 23 ندیوں میں طغیانی ہے۔ خبروں کے مطابق 10 ہزار سے زائد لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ہے۔ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Italy Flood اٹلی میں سیلاب سے تیرہ افراد ہلاک
یو این آئی