ETV Bharat / international

Italian PM in India اطالوی وزیراعظم بھارت کے دورے پر، وزیراعظم مودی سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی جمعرات کو دو روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچی ہیں، ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کیا۔ جارجیا میلونی، وزیراعظم مودی کے ساتھ نئی دہلی میں 8ویں رائے سینا ڈائیلاگ میں بطور مہمان خصوصی اور کلیدی اسپیکر کے طور پر شرکت کریں گی۔ 45 سالہ جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔

Italian PM PM Modi exchange views on taking bilateral ties forward
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی وزیراعظم مودی سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
author img

By

Published : Mar 2, 2023, 4:01 PM IST

نئی دہلی: اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح نئی دہلی پہنچیں۔ جارجیا میلونی 8ویں رائے سینا ڈائیلاگ کی مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر ہوں گی۔ قومی دارالحکومت کے حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے باہمی عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی

ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسیع کرنے اور علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی کو گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں سیاسی، تجارتی اور اقتصادی، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، قونصلر اور ثقافتی شعبے بھی شامل تھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اقتدار میں آئیں جارجیا میلونی کے ساتھ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انٹونیو تاجن اور ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی آیا ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم کا آخری دورہ بھارت اکتوبر 2018 میں ہوا تھا۔

وزیر اعظم جارجیا میلونی نے راج گھاٹ پر پھول چڑھا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا

قبل ازیں، میلونی نے جمعرات کی صبح مہاتما گاندھی کو ان کی یادگار، راج گھاٹ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد راشٹرپتی بھون کے صحن میں اطالوی وزیر اعظم کا ایک رسمی استقبال میں پی ایم مودی نے ان کا استقبال کیا۔ بعدازاں میں شام کو، پی ایم مودی اطالوی پی ایم میلونی کے ساتھ نئی دہلی میں 8ویں رائے سینا ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے۔ یہ وزیراعظم میلونی کا بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ ان کے دورے سے بھارت اور اٹلی کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کی امید ہے۔

یہ دورہ ہمارے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر وزیر اعظم میلونی سے ملاقات کریں گے جبکہ دورے پر آئے وزیر اعظم بعد میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گی۔ ہندوستان اور اٹلی اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات مشترکہ ثقافتی اقدار، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزم، سبز توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع اور علاقائی اور عالمی امور میں تعاون پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک مختلف کثیرالجہتی فورمز پر بھی قریبی تعاون کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دورے کے دوران، 2 مارچ کو نائب وزیر اعظم اور خارجی امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر انتونیو تاجانی اور وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کی مشترکہ صدارت میں ایک کاروباری گول میز منعقد کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.