ETV Bharat / international

Israel Hamas war تازہ بمباری میں ستر سے زائد فلسطینی جاں بحق، سینکڑوں زخمی

غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ رفح اور خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے دوران 70 سے زائد ہلاکتیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے مطابق ان کے قبضے میں 200 سے 250 اسرائیلی قیدی ہیں۔ وہیں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس کے پاس 199 اسرائیلی باشندے یرغمال ہیں۔ ۔southern Gaza , Rafah and Khan Younis, Israeli military

Israel's latest bombardment in Gaza
Israel's latest bombardment in Gaza
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 11:06 AM IST

غزہ: جنوبی غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے رات بھر کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ رفح اور خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے دوران سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک بیان میں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کو نشانہ بناتے ہوئے راتوں رات 200 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

وہیں، حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے پیر کو یہ اطلاع دی کہ غزہ میں 200 سے 250 اسرائیلی قیدی ہیں۔ بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ گروپ نے 200 افراد کو قید کر رکھا ہے اور باقی کو غزہ پٹی میں دیگر مزاحمتی گروپوں نے پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22 اسرائیلی مارے گئے ہیں جن میں تل ابیب میں مقیم اسرائیلی آرٹسٹ گائے اولیویس بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلح گروپ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اختلاف رہنماؤں کے ایک وفد نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں حماس نے 199 اسرائیلی باشندوں کو یرغمال بنایا ہے۔ اسرائیل کے فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ "ہم نے 199 مغویوں کے خاندانوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "یرغمالیوں کے لئے کوششیں اولین قومی ترجیح ہیں۔ فوج اور اسرائیل انہیں واپس لانے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ فلسطینی مسلح گروپ نے 155 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران غزہ میں اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کو اغوا کیا ہے، جو کہ کئی دہائیوں میں ملک کے لیے سب سے مہلک ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے نام سے ہونے والے کثیر الجہتی حملے میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے، اور تقریباً 3500 دیگر زخمی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.