ETV Bharat / international

Judicial Reforms in Israel اسرائیلی صدر نے عدالتی اصلاحات سے متعلق حکومت کو خبردار کیا

نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی مخلوط حکومت کی جانب سے عدلیہ کے کچھ اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنے کے اقدام نے حکومت اور اسرائیلی عدلیہ بالخصوص سپریم کورٹ کے درمیان کشیدگی پیدا کر دیا ہے۔ اسرائیلی صدرازاق ہرزوگ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک داخلی انتشار کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 1:13 PM IST

تل ابیب: اسرائیلی صدر ازاق ہرزوگ نے ​​ عدالتی اصلاحات کے حکومتی منصوبے کے بعد ملک کی صورت حال کے انتہائی خطرناک سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نتائج ہونے سے خبردار کیا ہے۔ عبرانی اخبار اسرائیل ٹوڈے کے مطابق، ہرزوگ نے ان خیالات کا اظہار ​​تل ابیب میونسپلٹی کی جانب سے انہیں اعزازی شہری دینے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہرزوگ نے ​​کہا کہ وہ اس اندرونی تنازعہ کے بارے میں کچھ الفاظ کہنا چاہتے ہیں جو اس وقت ملک میں انتشار کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقر بہت خطرناک صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے سیاسی، معاشی، سماجی اور سلامتی کے مضمرات ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ​​کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ وہ جس سماجی اور آئینی بحران کا شکار ہیں اس سے نکلنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وہ اتحادی حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے بحران کے تمام فریقوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں، ہرزوگ نے ​​اس بات پر زور دیا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور مشکل ہے۔ نیتن یاہو کی قیادت میں مخلوط حکومت کے عدلیہ کے کچھ اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنے کے اقدام نے حکومت اور اسرائیلی عدلیہ بالخصوص سپریم کورٹ کے درمیان تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ 21 فروری کو، ملک بھر میں ہزاروں مظاہرین کے دن بھر کے احتجاج کے درمیان، حکومت نے پارلیمنٹ کے پہلے مرحلے میں متنازعہ بل منظور کرلیا ہے جبکہ اس بل کی منظوری کے لیے تین بار پارلیمنٹ سے منظور کرنے کی ضرورت ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.