ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو کلوز رینج سے کیا ہلاک، سی سی ٹی وی فٹیج جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 10:47 AM IST

Executing Palestinians from a short-range: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو کلوز رینج یعنی قریب سے ہلاک کر دیا۔ اسرائیل کی حقوق انسانی تنظیم نے اس وردات کا سی سی ٹی وی فٹیج جاری کیا ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Israeli army kills two Palestinians from a close range, CCTV footage releases

یروشلم: انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک اسرائیلی تنظیم نے سی سی ٹی وی فٹیج جاری کیا ہے، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے طوباس شہر میں دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ کلوز رینج سے فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی ہیومن رائٹس گروپ بتسیلم نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ " گروپ کے پاس اصل سیکورٹی کیمرا موجود ہے جس میں دو فلسطینیوں کو کلوز رینج سے شوٹ کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ آٹھ دسمبر کو اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فورسز نے الفرہ مہاجر کیمپ پر چھاپہ مارا تھا۔ بتسیلم نے کہا کہ 25 سالہ رامی جندوب کو پہلی گولی ماری گئی اور وہ نیچے گر گیا تھا، ایک فوجی جیپ اس کے قریب آگئی ، "اور ایک سپاہی نے اس پر ایک اور گولی فائر کر دی۔" تنظیم نے کہا "جندوب نے اپنا ہاتھ اٹھایا جب فوجی جیپ میں سوار سپاہی اور ڈرائیور اس کے قریب آئے اور اس پر گولی چلا دی، یہی نہیں انھوں نے جندوب کے موبائل سے اس کا ویڈیو بھی بنایا۔ تنظیم کے مطابق جندوب زخموں کی تاب نہ لاکر انتقال کر گیا۔

اس کے بعد اسرائیلی فوجی ایک اور فلسطینی ، 36 سالہ، تھار شاہین کو گولی مارنے کے لئے آگے بڑھی جو کار کے نیچے چھپا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ شاہین کو بھی اسرائیلی فوجی نے کلوز رینج سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔" بعد میں شاہین کو اسپتال میں مردہ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت کے درمیان مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے ذریعہ کم از کم 289 فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 3،100 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوجیوں کی بدنیتی سے لبریز نسل پرستانہ ویڈیوز وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.