تل ابیب: اسرائیل نے بحیرہ روم میں کریش گیس فیلڈ میں حزب اللہ کے تین ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ Israel Shoots Down Hezbollah Drones اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون کو لبنان سے لانچ کیا گیا تھا اور اسے لڑاکا جیٹ اور جہاز پر نصب میزائلوں کے ساتھ مل کر مار گرایا گیا حزب اللہ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے ڈرون لانچ کیے ہیں۔ یہ حرکت حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان اپنی سمندری سرحد پر امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات پر اثر انداز ہونے کی ایک کوشش معلوم ہوتی ہے، یہ علاقہ قدرتی گیس سے مالا مال ہے۔
واضح رہے کہ کریش گیس فیلڈ کی ملکیت کے تعلق سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی Israel Lebanon conflicts میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی توانائی کے ایلچی آموس ہوچسٹین دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ثالثی کر رہے ہیں۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ خطہ اس کے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ خصوصی اقتصادی زون کے اندر ہے لیکن لبنان بھی اس کے کچھ حصوں پر اپنا دعویٰ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے اسلحہ کے خفیہ ذخائر والے اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا
اس واقعے نے اسرائیل کے نگراں وزیراعظم یائر لاپڈ کی طرف سے سخت وارننگ دی ہے۔یائر لاپڈ نے جمعہ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں اس وقت آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور غزہ سے لے کر تہران تک، لبنان کے ساحلوں سے لے کر شام تک، ہماری موت کے خواہاں ہر ایک سے کہتا ہوں کہ ہمارا امتحان نہ لیں، اسرائیل اپنی طاقت کو ہر خطرے، ہر دشمن کے خلاف استعمال کرنا جانتا ہے۔