ETV Bharat / international

اسرائیل فلسطین میں قتل عام اور نسل کشی کر رہا ہے: ترک اسپیکرِ اسمبلی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 13, 2023, 8:51 PM IST

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا کہ اسرائیل کی سب سے بڑی طاقت عالم اسلام کی مایوسی اور مسلم امہ کے منتشر ہونے والی صورتحال ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

انقرہ: ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں جو کچھ کر رہا ہے وہ صحیح معنوں میں ایک قتل عام اور نسل کشی ہے۔ نعمان قرتلمش نے انطالیہ میں صوبائی مفتیوں کی مشاورتی میٹنگ میں خطاب کیا۔ قرتلمش نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ اور یورپ کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی عظیم فوجی طاقت بھی حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری رائے میں یہ اسرائیل کی سب سے بڑی طاقت نہیں ہیں۔ اسرائیل کی سب سے بڑی طاقت عالم اسلام کی مایوسی اور بے ترتیبی ہے اور مسلم امہ کے منتشر ہونے والی صورتحال ہے۔ اسرائیل کے برخلاف ہر چیز سے قبل اور ہر کسی سے پہلے ایک مضبوط محاسبہ ہمیں خود کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ترکیہ نے غزہ کو مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ غزہ کے لیے ازمیر سے رخت سفر باندھنے والا امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچا۔ جہاز پر آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ، سخت موسمی حالات کے خلاف قوت مدافعت کا حامل فیلڈ اسپتال بھی موجود ہے۔ انفلٹیبل فیلڈ ہسپتال اور یہاں پر استعمال کی جانے والی طبی ادویات اور استعمال کی اشیاء بھی بھیجی گئیں۔

ہر متعلقہ سامان سے لیس 20 ایمبولنس اور جنریٹرز بھی اس سامان میں شامل ہیں۔ وزیر صحت فخرالدین قوجا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مصری بندرگاہ پر پہنچنے والے جہاز کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد مصر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے غزہ کے مکینوں تک پہنچائی جائے گی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.