ETV Bharat / international

Israel Hamas War غزہ پٹی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی - اسرائيل کی غزہ پر مسلسل بمباری

7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے جس میں جاں بحق ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

Israel Hamas War, Death toll reaches 3,000 in Gaza Strip
غزہ پٹی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہزار تک پہنچ گئی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 17, 2023, 9:46 PM IST

یروشلم: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3000 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں، جب کہ 11000 زخمی ہو چکے ہیں اور غزہ کے شمال میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔ یہ اطلاع روس میں فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل نے منگل کو سولوویو لائیو میڈیا آؤٹ لیٹ کو دی۔

7 اکتوبر کو حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف ایک حیران کن طور پر بڑے راکٹ حملے شروع کیے، جس کے بعد اسرائیل نے اگلے دن حالتِ جنگ کا اعلان کیا اور جوابی حملہ کیا۔ پیر کے روز اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا جس کے بعد 20 لاکھ سے زائد افراد کو پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی منقطع کر دی گئی۔ اسرائیل نے اس تنازعے میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔

ہفتے کے آخر میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ شمالی علاقے کو خالی کر دیں اور جنوب کی طرف فرارہو جائیں اور حماس کے اہداف پر آنے والے حملوں سے خبردار کیا۔ کئی بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے الٹی میٹم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوں گے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.