ETV Bharat / international

غزہ میں ایمبولینس کے بعد اب اسکول پر بمباری، 9488 فلسطینی جاں بحق - اسرائیلی افواج پر حماس کا حملہ

غزہ میں اسرائیل کی اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی طیاروں نے اس محصور خطے میں دیگر اہداف کے ساتھ اسکولوں، عوامی پناہ گاہوں، اسپتالوں اور ایمبولینسز کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً ساڑھے نو ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ Gaza War Updates

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 5:29 PM IST

Updated : Nov 4, 2023, 7:56 PM IST

غزہ: حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ کے درمیان جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الفخورہ اسکول پر اسرائیلی بمباری میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اس اسکول میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیل کی بمباری میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔"

  • In light of continued #international failure to stop the Israeli aggression against our people, #Israel is deliberately targeting schools that shelter #displaced people from their homes that are being bombed and destroyed.

    في ظل استمرار الفشل الدولي في وقف العدوان الإسرائيلي على… pic.twitter.com/Y8pcafbNXU

    — State of Palestine - MFA 🇵🇸🇵🇸 (@pmofa) November 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں غزہ کے رہائشیوں کے مطابق اسرائیل نے اب غزہ سولر پینلز اور جنریٹرز کو بھی نشانہ بنایا شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کئی ہفتے قبل اسرائیل نے اس محصور خطے کو بجلی اور ایندھن کی سپلائی بند کر دی تھی جس کے بعد سے غزہ کے رہائشیوں کا انحصار سولر پینلز اور جنریٹرز پر ہے۔ فی الوقت غزہ کے رہائشیوں کے پاس بجلی کا یہ واحد ذریعہ ہے جس سے وہ اپنے فون چارج کر رہے ہیں اور وہ دنیا سے جڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • Targeting the street markets in Shuja'iya neighborhood in the retaliatory war launched by Netanyahu's warplanes and his war council on everything in Gaza Strip.

    استهداف سوق البسطات في حي الشجاعية في الحرب الانتقامية التي تشنها طائرات نتنياهو ومجلس حربه على كل شي في قطاع غزة.… pic.twitter.com/uS6uXuXYpb

اس سے قبل جمعہ کو اسرائیل نے غزہ میں ایک ایمبولینس کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 15 ہلاک ہو گئے تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اب تک 105 طبی سہولیات کو نشانہ بنا چکا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک 150 پیرامیڈیکس مارے گئے ہیں، 27 ایمبولینس گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں, 105 طبی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے متعدد اب سروس سے باہر ہیں۔ اسرائیل کے حملوں میں اب تک تقریباً ساڑھے نو ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

مزید پڑھیں: Israel Hamas War غزہ جنگ پر پی ایم مودی کا برطانوی ہم منصب سے تبادلہ خیال، اسرائیل نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا

Israel Invasion to Gaza حماس کے عہدیدار علی براکا کا دعویٰ، امریکہ بھی سوویت یونین کی طرح منہدم ہوگا

ادھر دیگر لاطینی امریکی ملکوں کی راہ پر چلتے ہوئے اب ہونڈوراس نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ ہونڈوراس نے اسرائیل پر غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ ہونڈوراس سے قبل بولیویا، چلی، کولمبیا اردن اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

Last Updated : Nov 4, 2023, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.