ETV Bharat / international

نیتن یاہو حکومت غزہ میں فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہے: برطانوی تاریخ دان

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 4, 2023, 7:17 PM IST

Updated : Nov 4, 2023, 7:29 PM IST

برطانوی تاریخ دان ولیم ڈال رمپل نے معروف صحافی مہدی حسن کے شو میں شواہد پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت، اس کے جنرلز اور وزرا غزہ کے لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے ہیں یا پھر اُن کی نسل کشی کر کے اُنہیں صحرائے سینائی میں دھکیل دینا چاہتے ہیں۔ Historian William Dalrymple on Gaza War

Etv Bharat
Etv Bharat

لندن: برطانوی تاریخ دان ولیم ڈال رمپل نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت غزہ میں فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہتی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صحافی مہدی حسن کے شو میں پیش کردہ شواہد شیئر کرتے ہوئے برطانوی تاریخ دان نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، اس کے بیشتر جنرلز اور وزراء واضح طور پر غزہ کے لوگوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے ہیں یا پھر اُن کی نسل کشی کر کے اُنہیں صحرائے سینائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے صحافی کے پروگرام میں پیش کردہ شواہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی موجودہ سول اور عسکری قیادت کے مصدقہ، انتہائی خوفناک بیانات اور ویڈیو کلپ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ویڈیوز میں غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو مبینہ طور پر انسانی جانور کہا گیا ہے اور مقبوضہ پٹی کو زمین بوس کرنے کے ساتھ وہاں کے فلسطینیوں کی نسل کشی کی بات کی گئی ہے۔

مزید ہڑھیں: غزہ میں ایمبولنس کے بعد اب اسکول پر بمباری، 9488 فلسطینی جاں بحق

Israel Invasion to Gaza حماس کے عہدیدار علی براکا کا دعویٰ، امریکہ بھی سوویت یونین کی طرح منہدم ہوگا

ولیم ڈال رمپل کا کہنا تھا کہ ان شواہد کے بعد کسی کو بھی اسرائیل کے کسی بیان پر یقین نہیں کرنا چاہیے کہ وہ سویلین ہلاکتوں سے گریز کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، صرف مخصوص اہداف پر بمباری کر رہے ہیں، یا پھر اُس سے بھی بدتر یہ بیان کہ اسرائیلی فوج دنیا کی سب سے اخلاقی فوج ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 4, 2023, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.