ETV Bharat / international

حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسری مرتبہ یرغمالیوں اور فلسطینی افراد کی رہائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 9:44 AM IST

Updated : Nov 26, 2023, 9:54 AM IST

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ جس کے تحت حماس نے 13 اسرائیلیوں سمیت 24 یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں، خواتین کو رہا کردیا ہے۔ The second round of swaps under the four-day ceasefire deal

Israel-Hamas hostage release
Israel-Hamas hostage release

غزہ: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے 24 یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کردیا۔ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔ جنگ بندی کے دوران اسرائیل حماس معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

حماس کے حمایتی سمجھے جانے والے فلسطینی نشریاتی ادارے نے بتایاکہ القسام بریگیڈز نے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جس کے بعد ریڈکراس نے انہیں مصر کے حوالے کردیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق القسام کی قید سے رہائی پانے والوں میں دہری شہریت کے حامل افراد سمیت 13 اسرائیلی، 10 تھائی اور ایک فلپائن کا شہری شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے بھی حماس کی جانب سے 13 یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر مقبوضہ تل ابیب کے مضافات میں قائم شنائیڈر اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ وہیں اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے میں تمام یرغمالیوں کو صحت مند قرار دیا گیا۔ حماس کی جانب سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد قابض فوج نے بھی 39 فلسطینی قیدی خواتین اور بچوں کو رہا کردیا۔

فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی مختلف جیلوں سے عوفر جیل منتقل کیا گیا جہاں سے 24 فلسطینی خواتین اور 15 بچوں کو اسرائیلی حکام رہا کرتے ہوئے ریڈ کراس کے حوالے کیا۔ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے سے ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے تحت اسرائیل ہر یرغمالی کی رہائی کے بدلے 3 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

13 Israelis, 7 foreigners held in Gaza to be released shortly: Qatar's foreign ministry

Read @ANI Story | https://t.co/E7RgBNloTM#Israel #Hamas #hostages #Gaza pic.twitter.com/cuFIZfFexo

— ANI Digital (@ani_digital) November 25, 2023 ">
  • فائر بندی کے اطلاق کے بعد 200 امدادی ٹرکوں کی غزہ آمد

مصر نے اطلاع دی ہے کہ امدادی سامان سے لدے200 ٹریلر انسانی ہمدردی کے تحت جنگی توقف کے پہلے دن غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ مصری پریس انفارمیشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دیے گئے تحریری بیان کے مطابق ادارے کے صدر ضیا رشوان نے غزہ بھیجے گئے امدادی ٹریلروں اور ان کے ملک کو بھیجے گئے زخمیوں کے حوالے سےاپنا جائزہ پیش کیا۔ مصر کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی کوششیں جاری ہونے کی وضاحت کرنے والے رشوان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے وقفے کے پہلے دن انسانی امداد کے 200 ٹرکوں کے ساتھ ساتھ 2ایمبولینسیں، اردن کے فیلڈ اسپتال کے 15 ٹریلراور متحدہ عرب کے فیلڈ ہسپتال 11ٹریلروں کی غزہ میں آمد ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کا آج دوسرا دن، بغیر خوف کے فلسطینیوں نے رات گزاری

رشوان نے بتایا کہ غزہ سے 17 زخمیوں کو مصر لایا گیا جن میں سے 12 کو علاج کے لیے اپنے مدد گاروں کے ہمراہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات بھیجا گیا ہے۔ مصری عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے مصر میں پھنسے 134 فلسطینی رضاکارانہ طور پر غزہ کی پٹی کو لوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی لگاتار بمباری کے باعث 14 ہزار سے زائد فلسطینی افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

Last Updated : Nov 26, 2023, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.