ETV Bharat / international

Israel Judicial Reform Plans اسرائیلی حکومت نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے درمیان عدالتی اصلاحات کا منصوبہ ملتوی کیا - اسرائیل میں عدالتی اصلاحات

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے حکومتی منصوبے کے خلاف جاری عوامی احتجاج کے درمیان وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے منصوبے کو ملتوی کردیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے عدالتی اصلاحات پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے قانون سازی کے عمل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:17 PM IST

یروشلم: ملک گیر مظاہروں کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کی عدلیہ میں اصلاحات کے اپنے منصوبے کی قانون سازی کو تقریباً ایک ماہ کے لیے ملتوی کر رہے ہیں تاکہ اتحادی حکومت اور اپوزیشن قانون سازوں کے درمیان مذاکرات کی راہ کو ہموار کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے یہ ریمارکس پیر کو دیر گئے ایک خطاب میں کہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے عدالتی اصلاحات پر ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے قانون سازی کے عمل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی اصلاحاتی بل کے مخالفین نے نیتن یاہو کے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے جھوٹ بولا جارہا ہے اس بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اس بل کے خلاف احتجاج کے مرکزی رہنماؤں میں سے ایک اورلی بار لیو نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہماری جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر اعظم اور ان کے اتحادی اس متنازعہ بل کو قانون بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تب تک ہم سڑک پر رہیں گے۔ نیتن یاہو کے تبصرے کے بعد اسرائیل کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ہسٹادرٹ، جو انفراسٹرکچر، بینکنگ، ٹرانسپورٹ، صحت اور دیگر شعبوں میں 800,000 کارکنوں کی نمائندگی کرتی ہے، نے پیر کو عام ہڑتال کا اعلان کیا جو منگل کو ختم ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہڑتال کی وجہ سے صبح سے روکی گئی پروازیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے فوری طور پر نیتن یاہو کے بیان کی توثیق نہیں کی لیکن کہا کہ وہ ہمیشہ بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ایک ٹیلی ویژن نیوز کانفرنس میں، لاپڈ نے کہا کہ نیتن یاہو نے کئی بار بات چیت کا مطالبہ کرنے کے باوجود، بغیر بات چیت کے عدالتی اصلاحات کو آگے بڑھایا۔ پیر کو فیکٹریوں، بینکوں، شاپنگ مالز اور مقامی حکام نے عام ہڑتال اور خدمات بند رکھنے کا مشاہدہ کیا۔ دریں اثناء اسرائیلی میڈیکل ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور کمیونٹی کلینکس میں ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل کی دو سب سے بڑی مال چینز ازریلی گروپ اور بی آئی جی گروپ نے ہڑتال میں شمولیت اختیار کی اور ملک بھر میں اپنے درجنوں شاپنگ سینٹرز بند کر دیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.