ETV Bharat / international

جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملے تیز، غزہ کا انسانی نظام تباہی کے دہانے پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 8:15 AM IST

شمالی غزہ میں اسرائیلی افواج کے حملے جاری ہیں، ساتھ ہی صیہونی افواج نے جنوبی غزہ میں بھی فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔ جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ اور کئی ممالک کی سفارتی کوششیں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں۔ اب غزہ کا انسانی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ Israel's Attack on Southern Gaza

Israel escalates attacks in southern Gaza

غزہ: غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی غیر معمولی کوششوں پر امریکی ویٹو سے حوصلہ افزا اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ جہاں کچھ مسلم ممالک کی جانب سے امریکی ویٹو کی مذمت اور مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 300 فلسطینی مارے گئے:

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بمباری اور زمینی حملوں میں تقریباً 300 فلسطینی مارے گئے ہیں، جب کہ حماس اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان دھمکیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں کے مطابق غزہ کی صورتحال تباہی کی حالت میں پہنچ چکی ہے۔ غزہ کا انسانی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ وہاں بیماری اور بھوک مری کا خطرہ ہے۔ غزہ اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اقوام متحدہ میں امریکی ویٹو کی فلسطینی اتھارٹی اور حماس کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے غزہ میں تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد 17,000 سے زائد بتائی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مذمت کی اور عالمی ادارہ کو 'اسرائیلی سلامتی کونسل' قرار دیا۔

  • خان یونس پر اسرائیلی حملے تیز:

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی قصبے خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد مارے گئے جب کہ رفاح میں ایک اور حملے میں پانچ افراد مارے گئے۔ حماس کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر 71 لاشیں دیر البلاح کے الاقصی شہداء اسپتال پہنچیں جب کہ خان یونس کے ناصر اسپتال میں 62 لاشیں پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بم دھماکوں کے بعد 160 زخمیوں کو الاقصیٰ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • غزہ کھنڈر میں تبدیل، فلسطینی بنیادی سہولیات سے محروم:

غزہ کا وسیع حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ تقریباً 80 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور خوراک، ایندھن، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز خیراتی ادارے کے سربراہ ایورل بینوئٹ نے ایسے حالات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یو این کی جنگ بندی کی قرارداد پر امریکی ویٹو کو ان اقدار کے خلاف قرار دیا جن کی پاسداری کا امریکہ دعویٰ کرتا ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ کے شمال میں صرف دو جزوی طور پر چلنے والے اسپتالوں میں سے ایک العودہ اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آس پاس کے علاقے میں لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور فوج کا کہنا ہے کہ اس نے تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 2,200 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

  • 🚨Amidst the relentless Israeli airstrikes on #KhanYounis the suffering of 14,000 displaced individuals 👨‍👩‍👧‍👦persists at PRCS Al-Amal Hospital, and the Society’s headquarters. They grapple with perpetual fear and anxiety, exacerbated by scarcities in food, water, and basic life… pic.twitter.com/sT6MhfUcyO

    — PRCS (@PalestineRCS) December 9, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:جنوبی غزہ میں خونریزی، خوف، بھوک، مایوسی سے جوجھ رہے فلسطینی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.