ETV Bharat / international

Wall Around Gaza Strip اسرائیل غزہ پٹی کے گرد پانچ کلومیٹر لمبی دیوار تعمیر کرنا شروع کردیا - غزہ پٹی کے گرد دیوار

اسرائیل پہلے ہی غزہ میں فلسطینیوں کو یہودی ریاست میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے زمین کے اوپر اور زیر زمین رکاوٹیں کھڑی کر چکا ہے اور اب اپنی کمیونٹیز کو سڑکوں پر محفوظ رکھنے کے لیے غزہ پٹی سے متصل راستوں پر 4.6 کلومیٹر لمبی دیوار تعمیر کرنا شروع کردیا ہے۔ Israel builds Wall Around Gaza Strip

Israel builds 4.6-km wall around Gaza Strip
غزہ پٹی کے گرد پانچ کلومیٹر لمبی دیوار
author img

By

Published : Jan 6, 2023, 1:11 PM IST

تل ابیب: اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے گرد 4.6 کلومیٹر لمبی دیوار کی تعمیر شروع کر دی ہے تاکہ اس کے ارد گرد کے علاقوں میں اسرائیلی کمیونٹیز کو ساحلی فلسطینی انکلیو سے لگنے والی آگ سے بچایا جا سکے۔ سنہوا خبر رساں ایجنسی نے وزارت کے حوالے سے بتایا کہ غزہ پٹی سے ملحقہ حفاظتی راہداری کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد سڑکوں کو محفوظ کرنا ہے تاکہ اسرائیلی رہائشی ہنگامی صورت حال میں غزہ پٹی سے جوابی کارروائی کے خوف کے بغیر محفوظ طریقے سے آمدورفت جاری رکھ سکیں۔ غزہ کے قریب دو شاہراہوں پر دیوار بنائی جا رہی ہے۔ Wall Around Gaza Strip

وزارت کے مطابق، اس منصوبے کے حصے کے طور پر سائیکل لین بھی تعمیر کی جائیں گی۔ دیوار کے کچھ حصے بنانے والی سرکاری کمپنی نیٹیو اسرائیل کے پراجیکٹ مینیجر ایلاد کوہن نے بیان میں کہا کہ یہ منصوبہ سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے رہائشیوں کو معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بنائے گا۔وزارت کا اندازہ ہے کہ دیوار 2023 کے موسم گرما تک تیار ہو جائے گی۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کو یہودی ریاست میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پہلے ہی غزہ میں زمینی اور زیر زمین رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ تاہم، جھڑپوں کے دوران، غزہ میں عسکریت پسند اکثر اسرائیل کی جنوبی کمیونٹیز پر راکٹ اور گولیاں برساتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli attack on Gaza: غزہ پر اسرائیلی حملہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارنہ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.