ETV Bharat / international

Israel Airstrikes on Gaza غزہ پٹی پر ایک بار پھر اسرائیل کے فضائی حملے - غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے

مغربی کنارے میں واقع جنین میں 10 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر دو راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 5:13 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوج نے وسطی محصور غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے اور دعویٰ کیا کہ یہ فلسطین کی جانب سے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین میں 10 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر دو راکٹ فائر کئے گئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں مبینہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں حالیہ دنوں میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے دونوں اطراف کو امن کے لیے زور دیا۔دوسری جانب یورپی یونین کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی یونین مقبوضہ بیت المقدس میں حملوں کی ’شدید مذمت‘ کرتی ہے۔ یورپی یونین نے ان حملوں کو 'پاگل پن اور نفرت پر مبنی تشدد کے واقعات قرار دیا۔' واضح رہے کہ مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایک معمر خاتون سمیت دس فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کے ایک دن بعد اسرائیل نے ناکہ بندی کیے گئے غزہ پٹی پر متعدد فضائی حملے شروع کیے ہیں، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے برسوں میں کیے جانے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔ عینی شاہدین اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ جنگی طیاروں کے حملے سے قبل اسرائیلی ڈرونز نے غزہ میں حماس کے اہداف پر دو میزائل داغے، جس سے چار بڑے دھماکے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Attack on Gaza اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.