ETV Bharat / international

اسرائیل، غزہ میں روزانہ چار گھنٹے کے وقفے پر راضی: امریکہ - غزہ کے شہریوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی

اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں جاری فوجی کارروائی میں قلیل مدتی توقف کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے مطابق انسانی بنیاد پر اسرائیل روزانہ غزہ کے شہریوں کی دوسرے علاقوں میں منتقلی کے لیے چار گھنٹے حملوں کو روک دے گا۔ Israel Hamas War

Israel agrees to 4-hour daily pauses in Gaza fighting to allow civilians to flee: USA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 7:06 AM IST

واشنگٹن: اسرائیل نے شمالی غزہ میں حماس پر اپنے حملے میں روزانہ چار گھنٹے کے انسانی ہمدردی کے وقفے پر رضامندی ظاہر کی ہے، وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کئی روز سے اسرائیلی وزیراعظم کو قلیل مدتی توقف کے لیے منانے کی کوشش کررہے تھے۔ بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے پیر کو فون پر بات کی تھی، جس میں انھوں نے حملوں میں قلیل مدتی توقف کو قائم کرنے کو کہا تھا۔ جو بائیڈن نے اس ضمن میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ، "ہاں،میں نے ان میں سے کچھ کے لیے طویل وقفے کے لیے کہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت باضابطہ جنگ بندی کا "کوئی امکان نہیں" ہے۔

Israeli air force bombardment in northern Gaza

امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ جمعرات کو روزانہ انسانی بنیادوں پر وقفے کا اعلان کیا جائے گا اور اسرائیلیوں نے ہر چار گھنٹے کی ونڈو کا اعلان کم از کم تین گھنٹے پہلے کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل عام شہریوں کے لیے ان علاقوں سے فرار ہونے کے لیے ایک دوسری راہداری بھی کھول رہا ہے جو حماس کے خلاف اس کی فوجی مہم کا موجودہ مرکز ہیں۔

People are moving from North Gaza to South Gaza

اسی طرح کے قلیل مدتی توقف پچھلے کئی دنوں کے دوران ہوئے ہیں کیونکہ دسیوں ہزار شہری جنوب کی طرف منتقل ہو چکے ہیں، لیکن جمعرات کا اعلان اس عمل کو رسمی شکل دینے اور اسے وسعت دینے کی ایک کوشش معلوم ہوتا ہے۔

فاکس نیوز کے ایک انٹرویو میں نتن یاہو نے کہا تھا کہ "حماس کے خلاف لڑائی جاری ہے، لیکن مخصوص جگہوں پر ایک مقررہ مدت کے لیے، یہاں چند گھنٹے،وہاں ، چند گھنٹے ہم لڑائی کے علاقے سے دور شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اور ہم ایسا کر رہے ہیں۔"

A Palestinian child was injured in the bombing of the Israeli Air Force

یہ بھی پڑھیں:کچھ اسرائیلی فوجیں غزہ میں لڑائی کے خاتمے کے بعد سیکیورٹی معاملات کو سنبھالنے کیلئے موجود رہیں گی: وائٹ ہاؤس

اسرائیلی حکام کا اندازہ ہے کہ عسکریت پسندوں نے اب بھی 239 یرغمال بنائے ہوئے ہیں، جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں، اس حملے سے اسرائیل میں 1400 افراد مارے گئے تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں کم ازکم 10 امریکی شہری ہیں۔ غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 10,800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.