ETV Bharat / international

Hamas Israel War اسرائیل، حماس کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس - فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق

اسرائیل نے غزہ پر حملوں میں تیزی لائی ہے۔ اسرائیل حماس کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔ وہیں فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں مہلوکین کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی ہے۔Death toll in Gaza

Israel accelerated the attacks on Gaza
Israel accelerated the attacks on Gaza
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 8:08 AM IST

تل ابیب:غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مہلوک فلسطینیوں کی تعداد 1100 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بچوں اور عورتوں سمیت 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں اسرائیل دعویٰ کررہا ہے کہ حماس کے حملوں میں تقریباً 1200 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق،صرف ایک گھنٹے میں غزہ کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور دیگر 281 زخمی ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ حملے صابرہ، الزیتون، النفاق اور تل الحوا میں کئے گئے ہیں۔ ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے خان یونس کو بھی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ کی بمباری کے بعد اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن کی دھمکی دیتے ہوئے 3 لاکھ ریزرو فوجی غزہ کی سرحد پر بھیج دیے ہیں جبکہ اسلحے سے بھرا ہوا امریکی طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے۔اسرائیلی کی فضائیہ کی کاروائی سے اسلامک یونیورسٹی کے کچھ بلاکس، رہائشی عمارتیں اور بازار ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن بمباری کے چلتے بے گھر افراد کی تعداد اب 3 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 20 لاکھ گنجان آبادی والے اس خطہ میں حالات تیزی سے مایوس کن ہوتے جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے کہ "زندگی بچانے والے سامان" جیسے خوراک، ایندھن اور پانی کو "غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے"۔ واضح رہے اسرائیل غزہ کا مکمل محاصرہ کر رہا ہے، جسے اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت جنگی جرم سمجھا جاتا ہے۔

  • Crucial life-saving supplies – including fuel, food and water -- must be allowed into Gaza.

    We need rapid and unimpeded humanitarian access now.

    — António Guterres (@antonioguterres) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھرپر اسرائیلی حملے میں سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد، بھائی، بھتیجے اور پوتی ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے مبینہ طور پر حملوں میں ممنوعہ سفید فاسفورس استعمال کیا ہے جس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ وائٹ فاسفورس انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلادیتا ہے۔وہیں، جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر حملوں میں اپنے دو ہیرون ٹی پی جنگی ڈرون استعمال کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ جرمن وزارت دفاع نے بدھ کی شام اعلان کیا کہ اس نے حماس کے خلاف جنگ میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں(unmanned aerial vehicles ) استعمال کرنے کی اسرائیلی درخواست کو منظوری دے دی۔ دوسری جانب غزہ میں واحد پاور اسٹیشن کے کام بند کردینے کے بعد غزہ میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یہ جنگ نہیں بلکہ قتل عام ہے، اردوغان کی غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت

اسرائیل فلسطین تنازعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس آج منعقد ہوگا۔ اس سے قبل اتوار کو اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا تھا، اس اجلاس میں اراکین کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد بند کمرہ ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔ اجلاس میں نہ باضابطہ قرارداد پیش ہو سکی اور نہ ہی مشترکہ اعلامیہ یا بیان جاری ہو سکا تھا۔

  • القاهرة: كلمة معالي وزير الخارجية والمغتربين د.رياض المالكي خلال الاجتماع الطارئ لوزراء الخارجية العرب لبحث العدوان الإسرائيلي على قطاع غزة

    Cairo: The statement of his Excellency the Minister of Foreign Affairs and Expatriates, Dr. Riad Malki, during the emergency meeting of… pic.twitter.com/N9Tuxp2SzW

    — State of Palestine - MFA 🇵🇸🇵🇸 (@pmofa) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • الوزير د.المالكي يدعو إلى وقف #الإبادة والكارثة والعدوان بحق شعبنا فورا
    ما يقوم به الاحتلال في #قطاع_غزة أشبه ما يكون بالإبادة بجميع أنواع الأسلحة حتى المحرمة دوليا.
    - المالكي: لا يجوز للمجتمع الدولي أن يبقى صامتا إزاء ما يتعرض له شعبنا.

    Minister Malki calls for an immediate… pic.twitter.com/Qy0fHq7U9C

دوسری جانب حماس نے ان دعووں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے بچوں کے سر قلم کیے، خواتین پر حملہ کیا۔ حماس نے ان الزامات کو "بے بنیاد" اور "اسرائیل کی قبضے کے گھناؤنے جرائم کو چھپانے" کی کوشش قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.