ETV Bharat / international

Imran Khans Possible Arrest عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، آنسو گیس کی شدید شیلنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری - زمان پارک کا محاصرہ

لاہور میں مسلسل دوسرے روز بھی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی غرض سے ان کی رہائش گاہ کو پولیس اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے لیکن پی ٹی آئی کارکنان کے سخت مزاحمت کی وجہ سے پولیس ابھی تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، جب کہ زمان پارک میں وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ جاری ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میری گرفتاری کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ ہے جب کہ اصل نیت اغوا اور قتل کرنے کی ہے۔

Islamabad Police's attempt to arrest Imran Khan continues for the second day
عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، آنسو گیس کی شیلنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 12:15 PM IST

Updated : Mar 15, 2023, 12:42 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف میں مسلسل دوسرے روز پی ٹی آئی کارکنوں اور گرفتار کرنے آئی پولیس کے درمیان تصادم جاری ہے۔ پاکستان میڈیا کے مطابق اسلام آباد پولیس اور اس کے معاونین سیکیورٹی اہلکاروں نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان کو آج صبح بھی گرفتار کرنے کی تازہ کوشش کی, لیکن پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت کی وجہ سے پولیس ابھی تک عمران خان کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے زبردست آنسو گیس کی شیلینگ کی گئی لیکن عمران خان کے سپورٹر کسی صورت میں بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

  • واضح طور پر”گرفتاری“ کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ تھاجبکہ اصل نیت اغواء اور قتل کی ہے۔آنسو گیس اور آبی توپوں کےبعد اب یہ سیدھی فائرنگ پر اتر آئےہیں۔کل شام میں نےضمانتی بانڈ بھی مہیا کیا مگر DIGنے وصول تک کرنے سےانکار کردیا۔انکی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔ pic.twitter.com/XZPpvI6d8h

    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دوسری جانب عمران خان نے ایک ٹوئٹر جاری کرکے لکھا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ تھا جبکہ اصل نیت اغواء اور قتل کی ہے۔آنسو گیس اور آبی توپوں کے بعد اب یہ سیدھی فائرنگ پر اتر آئے ہیں۔انھوں نے مزید لکھا کہ کل شام میں نے ضمانتی بانڈ بھی مہیا کیا مگر DIGنے وصول تک کرنے سےانکار کر دیا۔ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں ہیں۔ وہیں آج توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے کارکنان اور قائدین پر کل صبح سے آنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں اور ربڑ کی گولیاں چلائی جارہی ہیں جبکہ آج صبح سیدھی فائرنگ سے پولیس کی یلغار کے بعد رینجرز میدان میں اتار دیے گئے ہیں جو براہ راست عوام سے متصادم ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اسٹییبلیشمنٹ کے وہ حلقے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ غیرجانبدار ہیں، سے میرا سوال ہے کہ آیا آپ کا تصور غیرجانبداریت یہ ہے کہ نہتے مظاہرین اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے قائدین، جن کے رہنما کو ایک غیرقانونی وارنٹ کا سامنا اور وہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہو اور مجرموں کی حکومت اغواء کر کے ممکنہ طور پر اسے قتل کرنے کے لیے کوشاں ہو، کے مدِمقابل رینجرز آن کھڑے ہوں؟

  • جب بھی توشہ خانہ کیس سنا جائے گا تو عمران خان اکیلا ہوگا جس نے کوئی غیر قانونی چیز نہیں کی، اللہ الحق ہے انکی توشہ خانہ چوری سامنے آگئی ہے۔ عمران خان
    #زمان_پارک_پُہنچو pic.twitter.com/TmaCBekeeU

    — PTI (@PTIofficial) March 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں جاری کرکے توشہ خانہ کیس کے بارے میں کہا کہ جب بھی توشہ خانہ کیس سنا جائے گا تو عمران خان اکیلا ہوگا جس نے کوئی غیر قانونی چیز نہیں کی، اللہ الحق ہے انکی توشہ خانہ چوری سامنے آگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کی عمران خان نے یہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے سامنے ان تمام آنسو گیس کے کھوکھے کو اپنے سامنے رکھا ہوا تھا جس کو ان کے گھر کے اندر پھینکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کال پر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ عمران کی گرفتاری کے وارنٹ تاحال معطل نہیں کیے گئے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد، پشاور، کراچی، فیصل آباد، سرگودھا، وہاڑی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور میانوالی سمیت بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا تھا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میری گرفتاری کے بعد ملک سو جائے گا۔ آپ کو انہیں غلط ثابت کرنا ہوگا۔ عمران نے مزید کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا اور مجھے جیل بھیج دیا گیا یا مجھے مار دیا گیا تو آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ عمران خان کے بغیر لڑیں گے اور ان چوروں اور ملک کی حفاظت کریں گے‘‘۔غلامی قبول نہیں کریں گے۔ ایک ایسے شخص کا جو اپنے لیے فیصلے لیتا ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2023, 12:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.