واشنگٹن: امریکہ میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن John Bolton کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ایرانی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 45 برس کا شہرام پور صفی مبینہ طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔
ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے جنوری 2020 میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا، وہ ایران کے انقلابی گارڈ کے کمانڈر تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے پورصفی کا تعلق بھی ایران کے انقلابی گارڈ سے ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ پورصفی نے امریکا میں ایک شہری کو بولٹن کے قتل کے عوض 3 لاکھ ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایرانی شہری پورصفی کو انتہائی مطلوب قرار دے کر پوسٹر بھی جاری کر دیا۔ (یو این آئی)