ETV Bharat / international

Iran Revolutionary Guards پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطلب اپنے پیر پر کلہاڑی مارنا، ایرانی وزیر خارجہ - ایران کے انقلابی گارڈ

ایران نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل نہ کیا جائے پھر بھی اگر ایسا کیا تو اسکا مطلب ہے کہ یورپی یونین خود اپنے پیر پر کلہاڑی مار رہا ہے اور ہم بھی اس کا جواب دیں گے۔

Etv Bharat
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 7:14 PM IST

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے یورپی پارلیمان کی طرف سے پاسداران انقلاب ایران کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر کہا ہے کہ یورپ اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، عبدالہیان نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمان کی طرف سے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز قابل تنقید ہے، افسوس کہ آج یورپی پارلیمان نے اپنے سیاسی تدبر اور بصیرت سے دور، جذبات سے عاری اور غیر پیشہ وارانہ تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالہیان نے کہا کہ پاسداران انقلاب ایران، قومی سلامتی و انسداد دہشتگردی سمیت علاقائی بقا کی بحالی میں کلیدی کردار کا حامل ایک قومی ادارہ ہے مگر یورپی پارلیمان نے اس ادارے پر الزام لگا کر اپنے ہی پیر پر خود کلہاڑی مارنے کی کوشش کی ہے، اگر یہ قانون منظور ہو گیا تو ہم بھی اس کا جواب دیں گے۔ اس کے جواب میں یورپی خارجہ تعلقات کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا کہ یورپی پارلیمان ایک خود مختار ادارہ ضرور ہے لیکن اس فیصلے کو قبول کرنا یورپ کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈر لیئن نے پاسبان انقلاب کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تائید کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا بھی کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: EU On Iran Death Sentences ایران پھانسی کی سزاوں پر عمل درآمد کو روکے، یورپی یونین

واضح رہے کہ بدھ کے روز، یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے انقلابی گارڈ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا، اس پر گھریلو مظاہرین پر جبر اور یوکرین میں استعمال کے لیے روس کی فوج کو ڈرون کی فراہمی کا الزام لگایا۔ ستمبر میں ایران میں کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ یورپی پارلیمنٹ نے ایران کی سکیورٹی فورسز، جس میں طاقتور پاسداران انقلاب بھی شامل ہیں، کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.