ETV Bharat / international

ایران نے بھارت سمیت 33 ممالک کیلئے ویزا کی شرائط ختم کر دیے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 1:00 PM IST

Iran abolished Visa requirement for India: ایرانو فوبیا کی مہم کو بے اثر کرنے اور ایران کے سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کے لیے ایران نے اپنی ویزا معافی پالیسی کے تحت بھارت سمیت 33 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط ختم کر دی ہے۔

Iran waives Visa requirements for 33 countries including India

تہران، ایران: ایران کابینہ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ ایران کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر عزت اللہ زرغامی نے کہا ہے کہ، ایرانی کابینہ نے یکطرفہ طور پر بھارت سے آنے والوں کے لیے ویزا کی شرائط کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے، ایران نے بدھ کے روز 33 ممالک کے لیے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فہرست میں بھارت کا نام بھی شامل ہے۔ بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، زرغامی نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ایران میں سیاحت کو فروغ دینا اور دنیا بھر سے زیادہ سیاحوں کو ایران کی طرف راغب کرنا ہے۔ ایران کے ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر عزت اللہ زرغامی نے کہا کہ، سیاحت کو فروغ دینے کی کوششیں ایرانو فوبیا کی مہم کو بے اثر کر سکتی ہیں۔

حال ہی میں ملائیشیا، سری لنکا اور ویتنام نے بھارت سے آنے والے زائرین کے لیے ویزا کی شرائط کو ختم کیا ہے۔ بھارت آؤٹ باؤنڈ ٹورازم کے لیے سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں سے ایک ہے۔ میک کینسی کے حالیہ تجزیے میں 2022 میں 13 ملین آؤٹ باؤنڈ بھارتی سیاح دکھائے گئے ہیں۔

ایران نے بھارت کے علاوہ نئے ویزا معافی پروگرام میں 33 ممالک کو شامل کیا ہے۔ ان میں روس، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، قطر، کویت، لبنان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان، تیونس، موریطانیہ، تنزانیہ، زمبابوے، ماریشس، سیشلز، انڈونیشیا، دارالسلام، جاپان، سنگاپور، کمبوڈیا، ملایشیا، ویتنام، برازیل، پیرو، کیوبا، میکسیکو، وینزویلا، بوسنیا اور ہرزیگووینا، سربیا، کروشیا اور بیلاروس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد، امریکہ نے اسرائیلی افراد پر ویزا کی پابندی کا اعلان کیا

اس سے قبل ایران نے ترکی، جمہوریہ آذربائیجان، عمان، چین، آرمینیا، لبنان اور شام کے زائرین کے لیے ویزا کی چھوٹ دے رکھی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں (21 مارچ کو شروع ہوا) کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 4.4 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 48.5 فیصد زیادہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.