ETV Bharat / international

Iran summons Sweden ایران نے سویڈن کے سفارت خانے کے انچارج کو قرآن پاک جلانے پر طلب کیا - ایران نے سویڈن کے سفارت خانے کے انچارج کو طلب کیا

ایرانی وزارت نے ایک ٹیلی گرام میں لکھاکہ "ہم اسلام کی سب سے اہم مقدس کتابوں میں سے ایک قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، جو کہ ایک دن پہلے سویڈن میں ہوئی تھی۔ سویڈش حکومت کی خاموشی اور غیر فعال رویہ انسانی حقوق کے بنیادی اور واضح ترین اصولوں میں سے ایک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔"

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 30, 2023, 7:21 PM IST

تہران: ایران نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی اور جلانے کے معاملے میں ان کے سفیر کی غیر موجودگی میں سویڈن کے سفارت خانے کے انچارج کو طلب کیا ہے۔ یہ اطلاع ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے شعبہ کے سربراہ مجید نیلی احمدی نے دی۔ سویڈش سفیر کی غیر موجودگی میں ایران میں سویڈش سفارت خانے کے انچارج کو بلایا گیا۔

وزارت نے ایک ٹیلی گرام میں لکھاکہ "ہم اسلام کی سب سے اہم مقدس کتابوں میں سے ایک قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، جو کہ ایک دن پہلے سویڈن میں ہوئی تھی۔ سویڈش حکومت کی خاموشی اور غیر فعال رویہ انسانی حقوق کے بنیادی اور واضح ترین اصولوں میں سے ایک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔" بدھ کو اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، مسلمانوں کی عید الاضحیٰ سے ایک دن پہلے جس میں قرآن مجید کو نذر آتش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: IMF-Pak Deal پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ تین ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے ہوگیا

سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ پولیس کا فیصلہ قانونی لیکن غیر منصفانہ تھا۔ واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن جلانے سے متعلق یہ پہلا احتجاج نہیں ہے بلکہ اس طرح کے مظاہروں سے سویڈن اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.