ETV Bharat / international

Iran Hypersonic Missile ایران نے نئے بیلیسٹک میزائل کی تیاری کا دعویٰ کیا - ایران کا جدید ہائپرسونک بیلسٹک میزائل

یرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں دعویٰ کیا کہ ہم نے ایک نیا بیلیسٹک میزائل تیار کیا ہے جو کہ ہائیپر سونک رفتار کا حامل ہے جس سے ہماری فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ Iran hypersonic missile

Etv Bharat
پاسداران انقلاب ایران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 9:11 PM IST

تہران: پاسداران انقلاب ایران کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک نے جدید ہائپرسونک بیلسٹک میزائل تیار کیے ہیں جو فضائی دفاعی نظام کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، امیر علی حاجی زادہ نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں بتایا کہ ہم نے ایک نیا بیلیسٹک میزائل تیار کیا ہے جو کہ ہائیپر سونک رفتار کا حامل ہے جس سے ہماری فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ایرانی کمانڈر نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہے جس کی وجہ سے فضائی دفاعی نظام کا اسے روکنا تقریبا ناممکن ہوگا۔Iran hypersonic missile

یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے جب ایران نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس نے یوکرین کی جنگ سے کئی ماہ قبل روس کو ڈرون فراہم کیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ایران نے اس حقیقت کو تسلیم کیا۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دارالحکومت تہران میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایران نے یوکرین کی جنگ سے مہینوں پہلے روس کو محدود تعداد میں ڈرونز دیے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان تہران کی جانب سے اس دعوے کی تردید کے بعد آیا ہے کہ اس نے روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ہتھیار فراہم کیے تھے، اور کہا کہ اس نے ایسا نہیں کیا اور نہ کرے گا ۔تاہم، امیر عبداللہیان نے یہ نہیں بتایا کہ کیا ماسکو کو فراہم کیے جانے والے ڈرون اس قسم کے تھے جو دھماکہ خیز مواد لے جاتے ہیں۔

سی این این کے مطابق کچھ مغربی ممالک نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس کو ڈرون اور میزائل فراہم کر کے یوکرین کی جنگ میں مدد کر رہا ہے، ایریانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے تہران میں نامہ نگاروں کو بتایا میزائل کی خبریں بالکل غلط ہے، ڈرونز کے بارے میں درست ہے، ہم نے اس سے یوکرین میں جنگ کے آغاز سے پہلے مہینوں میں روس کو محدود تعداد میں ڈرون فراہم کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.