ETV Bharat / international

Israeli PM Warns Iran: ایران خطرناک حد تک جوہری پروگرام کے قریب، نفتالی بینیٹ

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ Israeli PM Naftali Bennett نے برطانیہ اور اپنے مغربی اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف کھڑے ہوں اور اس کی جوہری کوششوں کو روکنے کے لیے دباؤ جاری رکھیں۔

Israeli PM Naftali Bennett
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ
author img

By

Published : Jun 13, 2022, 11:00 PM IST

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ Israeli PM Naftali Bennett نے کہا ہے کہ ایران خطرناک طریقے سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے اور جلد ہی اس کے پاس ایٹم بم ہوگا۔

نفتالی بینیٹ نے برطانیہ اور اپنے مغربی اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف کھڑے ہوں اور اس کی جوہری کوششوں کو روکنے کے لیے دباؤ جاری رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ ایران غیر معمولی شرح سے یورینیم کا ذخیرہ کر رہا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے خطرناک طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ان کا یہ بیان عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے مقصد سے شروع کیے گئے مذاکرات پر مہینوں کے تعطل کے بعد آیا ہے۔ معاہدے کے ٹوٹنے سے پورے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیل گئی ہے، کیونکہ امریکی پابندیوں اور خوراک کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں نے ایران کی بیمار معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس سے حکومت اور وہاں کے رہائشیوں پر مزید دباؤ پڑتا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.