ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین میں تنازعہ کے باعث ستر لاکھ افراد کی اندرونی نقل مکانی

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 9:50 AM IST

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ بچے اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔' Iryna Vereshchuk on War

یوکرین میں تنازعہ کے باعث ستر لاکھ افراد کی اندرونی نقل مکانی

کیف: ایک اندازے کے مطابق روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے 70 لاکھ یوکرینی باشندے اندرونی طور پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انٹرفیکس یوکرین نیوز ایجنسی نے پیر کے روز ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ان میں سے تقریباً 48 لاکھ افراد سرکاری اداروں میں اندرونی نقل مکانی کرنے والے (IDPs) کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا کہ تنازعات کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ بچے اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، لیکن وہ یوکرین کے اندر ہی رہ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 81 لاکھ سے زائد افراد یوکرین سے ہجرت کر کے یورپی ممالک جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ڈیزاسٹر ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوکرین میں بہت سے لوگوں کی صورتحال اب بھی سنگین ہے، شہری اہداف اور بنیادی ڈھانچہ اب بھی حملوں کی زد میں ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اقوام متحدہ کے ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی او سی ایچ اے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے یوکرین کے اندر ایک کروڑ 80 لاکھ لوگوں میں سے ایک کروڑ 11 لاکھ لوگوں کی مدد کے لیے تین ارب 90 کروڑ ڈالر جمع کرنے کی امدادی اپیل جاری کی۔ ان لوگوں کو یوکرین کے اندر ہی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے یوکرین کے اپنے حالیہ دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ جب سے روسی افواج 24 فروری 2022 کو یوکرین میں داخل ہوئی ہیں ملک میں انفراسٹرکچر مسلسل حملوں کا نشانہ بن رہا ہے، جس سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Cost of Rebuilding Ukraine ورلڈ بینک نے یوکرین کی تعمیرنو کی لاگت 411 بلین رکھی ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.