ETV Bharat / international

G20 summit in Bali: جن پنگ، پوتن بالی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 7:55 PM IST

انڈونیشیا کے صدر نے بتایا کہ بالی میں ہونے والی جی۔20 سربراہی اجلاس G20 summit in Bali میں چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن شرکت کریں گے۔ یوکرین پر حملے اور تائیوان کے ساتھ بیجنگ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد دونوں صدور اپنے پہلے عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Indonesian president says Xi Jinping and Vladimir Putin to attend G20 summit in Bali
جن پنگ، پوتن بالی میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نومبر میں بالی میں ہونے والی جی۔20 سربراہی اجلاس G20 summit in Bali میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں صدور روس کے یوکرین پر حملے اور تائیوان کے ساتھ بیجنگ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد اپنے پہلے عالمی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وڈوڈو نے ایک انٹرویو کے دوران بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر پوتن نے بھی انہیں بتایا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ پہلی تصدیق ہے کہ دونوں رہنما سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نومبر میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے جس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی بھی شرکت متوقع ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پوتن سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔ جنوری 2020 میں کورونا وبا کے بعد شی جن پنگ پہلی بار چین سے باہر دورہ کریں گے۔ اس سال یکم جولائی کو ہانگ کانگ کی چین واپسی کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر وہ چین سے روانہ ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Xi Holds A Phone Conversation With Putin: چینی صدر اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

China FM in Munich Security Conference: یوکرین بحران پر چین کا موقف، فریقین کو امن کے لیے کوشش کرنی چاہیے

ذرائع کے مطابق بائیڈن اور جن پنگ کے درمیان جلد ہی آمنے سامنے ملاقات متوقع ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے حالیہ دورہ تائیوان پر واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ چین نے اس دورے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ امریکہ نے اس عمل کی مذمت کی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.