ETV Bharat / international

Indian Student Shot Dead in Canada: کینیڈا میں بھارتی طالب علم ہلاک، وزیر خارجہ جے شنکر کا اظہار افسوس - کینیڈا میں بھارتی طالب علم کو گولی مار کر ہلاک

کینیڈا کے ٹورنٹو میں بھارتی طالب علم کارتک واسودیو کو جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے شیربورن میٹرو اسٹیشن کے داخلی دروازے پر کئی راؤنڈ گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، کارتک واسودیو سینیکا کالج میں مارکیٹنگ مینجمنٹ پروگرام کے طالب علم تھے۔ تاحال حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ Indian Student Shot Dead in Canada

بھارتی طالب علم کارتک واسودیو
بھارتی طالب علم کارتک واسودیو
author img

By

Published : Apr 9, 2022, 4:05 PM IST

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 21 سالہ بھارتی طالب علم کارتک واسودیو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔Indian Student Shot Dead in Canada وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھارت طالب علم کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹورنٹو پولیس سروس کو 7 اپریل کو ایک مقامی مضافاتی اسٹیشن پر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ جہاں بھارتی طالب علم کارتک واسودیو کو اسٹیشن کے دروازے پر گولی مار دی گئی۔ موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد واسودیو کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

ٹورنٹو پولیس نے کہا کہ تفتیش کار ان گواہوں کی تلاش کر رہے ہیں جو واقعے کے وقت علاقے میں موجود تھے۔ اس کے ساتھ وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ ٹورنٹو میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم ٹورنٹو شوٹنگ کے واقعے میں ایک ہندوستانی طالب علم کارتک واسودیو کی بدقسمتی سے ہلاک ہونے سے صدمے اور تکلیف میں ہیں۔"قونصلیٹ جنرل نے کہا کہ ہم لواحقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد از جلد میت کو لواحقین کے حوالے کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Ax Attack on Canadian Mosque: کینیڈا کی مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی، حملہ آور گرفتار

واسودیو، جو سینیکا کالج میں مارکیٹنگ مینجمنٹ پروگرام کا طالب علم تھا، جنوری میں کینیڈا پہنچا تھا۔ سینیکا کالج نے ایک بیان میں کہا، "سینیکا کمیونٹی کو کارتک واسودیو کی المناک موت کے بارے میں سن کر دکھ ہوا، جو کہ پہلے سمسٹر کے مارکیٹنگ مینجمنٹ کے طالب علم تھے۔ ہماری دعا واسودیو کے اہل خانہ، دوستوں اور ہم جماعت کے ساتھ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.