ETV Bharat / international

Indian student in Canada Dies کینیڈا میں بھارتی طالب علم کی سڑک حادثے میں موت

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 8:24 PM IST

ٹورنٹو میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ بھارتی طالب علم کی سڑک حادثے میں اس وقت موت ہوگئی جب وہ سائیکل کے ذریعہ سڑک کراس کر رہا تھا کی اچانک ایک ٹرک کی زد میں آگیا۔ Indian student in Canada Dies

Indian student in Canada dies in road accident
کینیڈا میں بھارتی طالب علم کی سڑک حادثے میں موت

ٹورنٹو: کینیڈا میں سڑک حادثے میں ایک بھارتی طالب علم کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والے طالب علم کی شناخت کارتک سینی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کارتک سینی اپنی سائیکل کے ساتھ سڑک کراس کر رہا تھا کی اسی وقت ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔ Indian student in Canada Dies

courtesy twitter
بشکریہ ٹویٹر

پولیس نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ واقعہ یونگ اسٹریٹ اور سینٹ کلیئر ایونیو کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے ڈاکٹروں نے کارتک سینی کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے کہا کی ٹریفک سروسز کے ارکان کی طرف سے تحقیقات جاری ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق حادثہ بدھ کی شام 4.30 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سوار کی موت ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ہوئی تھی۔ ٹکر کے بعد سائیکل سوار اپنی سائیکل سمیت کئی کلومیٹر تک ٹرک کے ساتھ گھسیٹتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Origin Killed in Canada کینیڈا میں بھارتی نژاد نوجوان کا قتل

متوفی کے رشتہ دار نے سی بی سی ٹورنٹو کو بتایا کہ کارتک سینی اگست 2021 میں کینیڈا آیا تھا۔ پروین کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو امید ہے کہ کارتک کی لاش جلد از جلد بھارت بھیج دی جائے گی۔ سی بی سی ٹورنٹو کی رپورٹ کے مطابق شیریڈن کالج نے تصدیق کی ہے کہ کارتک ان کا طالب علم تھا۔ کالج نے واقعے کے بعد ای میل کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔ کالج نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب کارتک کی موت سے انتہائی صدمے میں ہیں۔ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متاثرہ خاندان کے ایک رکن روی سینی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا کہ ٹورنٹو کے ایک خطرناک چوراہے پر شیریڈن کالج کے طالب علم کارتک سینی کی موت سے ہمارا خاندان تباہ ہو گیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقامی حکام جلد از جلد اس کی لاش کو بازیافت کریں اور جلد ہی بھارت واپس آنے میں ہماری مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.