ETV Bharat / international

Indian Origin Killed in Canada کینیڈا میں بھارتی نژاد نوجوان کا قتل - کینیڈا میں بھارتی نوجوان کا قتل

کینیڈا کے ایک ہائی اسکول کی پارکنگ میں جھگڑے کے دوران ایک بھارتی نژاد نوجوان کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ نوجوان کی شناخت مہک پریت سیٹھی کے نام سے ہوئی ہے، اس معاملے میں ایک 17 سالہ ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔Indian Origin Killed in Canada

Indian origin teenager stabbed to death in Canada
کینیڈا میں بھارتی نژاد نوجوان کا چاقو سے وار کرکے قتل
author img

By

Published : Nov 24, 2022, 8:08 PM IST

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی اسکول کی پارکنگ میں ایک 18 سالہ بھارتی نژاد نوجوان کو دوسرے نوجوان نے مبینہ طور پر چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا۔ وینکوور سن اخبار نے رپورٹ کیا کہ متاثرہ کی شناخت مہک پریت سیٹھی کے طور پر کی گئی ہے، جسے منگل کو سرے میں تمناویس سیکنڈری اسکول کی پارکنگ میں ایک 17 سالہ لڑکے نے دونوں کے درمیان لڑائی کے بعد چاقو سے وار کیا تھا۔Indian Origin Killed in Canada

یہ بھی پڑھیں: Anti India Graffiti on Temple کینیڈا کی مندر میں بھارت مخالف تصاویر، بھارت کا سخت اعتراض

اسکول کے پرنسپل نے منگل کے روز تصدیق کی کہ پارکنگ میں لڑائی ہوئی تھی لیکن رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص اسکول کا طالب علم نہیں تھا۔ زرائع کے مطابق 17 سالہ مشتبہ شخص کی شناخت عینی شاہدین نے کی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرے میں کینیڈا کی نیشنل پولیس فورس کی ترجمان کیپٹن وینیسامن نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس منٹوں میں موقع واردات پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کی جان بچانے کے لیے اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ اور سیٹھی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود سیٹھی کو بچایا نہیں جاسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.