ETV Bharat / international

Indian Origin Pharmacist Jailed in UK برطانیہ میں بھارتی نژاد فارماسسٹ کو غلط ادویات سپلائی کرنے پر جیل - برطانیہ میں بھارتی نژاد فارماسسٹ کو جیل

بھارتی نژاد فارماسسٹ دشیانت پٹیل کو 18 ماہ کی قید کی سزا سناتے ہوئے جج ایلس رابنسن نے کہا کہ یہ مدعا علیہ کی طرف سے اعتماد کی خلاف ورزی ہے، جو 40 سال سے زیادہ عرصے سے فارماسسٹ ہے۔ پٹیل کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ متاثرہ شخص ان دواؤں کی عادی تھی یا اس کا غلط استعمال کر رہی تھی۔ Indian Origin Pharmacist Jailed in UK

Indian-origin pharmacist jailed in UK for drug offences
برطانیہ میں بھارتی نژاد فارماسسٹ کو غلط ادویات سپلائی کرنے پر جیل
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 6:31 PM IST

لندن: برطانیہ میں بھارتی نژاد فارماسسٹ کو نسخے کے بغیر ادویات فراہم کرنے پر 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس معاملے میں 2020 میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی۔ دراصل لندن میں مقیم 67 سالہ دشیانت پٹیل، ایک فارماسسٹ ہے کا جس کا اس میڈان میں 40 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے، اس نے علیشا صدیقی کو بغیر نسخے کے کلاس سی کی دوائیں فراہم کیں۔ اور اس کی لاش اگست 2020 میں نارویچ، انگلینڈ سے برآمد کی گئی تھی۔ Indian Origin Pharmacist Jailed in UK

دی نارویچ ایوننگ نیوز نے رپورٹ کیا کہ صدیقی کی موت کے چار ماہ بعد پولیس نے پٹیل کو ایک مشتبہ شخص کے طور پر گرفتار کیا اور اس پر منشیات کی فراہمی کا الزام عائد کیا گیا۔ صدیقی کی میڈیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت منشیات کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے ہوئی۔ اس کے فون ریکارڈ میں پٹیل کے ساتھ جنوری اور اگست 2020 کے درمیان متواتر بات چیت کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Jailed in Dubai غلطی سے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقم کو واپس نہ کرنے والے بھارتی کو جیل

عدالت نے نوٹ کیا کہ پٹیل نے بغیر نسخے کے متاثرہ کو زولپیڈیم اور زوپکلون ادویات فراہم کی تھیں۔ پٹیل کو 18 ماہ کی حراست کی سزا سناتے ہوئے جج ایلس رابنسن نے کہا کہ یہ مدعا علیہ کی طرف سے اعتماد کی خلاف ورزی ہے، جو 40 سال سے زیادہ عرصے سے فارماسسٹ ہے۔ جج رابنسن نے کہا کہ پٹیل کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ متاثرہ شخص ان دواؤں کی عادی تھی یا اس کا غلط استعمال کر رہی تھی۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ وہ بدلے میں رقم لے رہا تھا۔ پٹیل کے وکیل نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ اس نے معمولی رقم کے لیے ایسا کام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.